کیا مولانا فضل الرحمان جیل میں عمران خان سے ملاقات کرنے والے ہیں؟

ہفتہ 9 نومبر 2024
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے بانی عمران خان اور جمعیت علما اسلام (ف) کے سربراہ مولانا فضل الرحمان کی ممکنہ ملاقات کی خبروں پر جے یو آئی نے خاموشی توڑ دی۔

میڈیا پر یہ خبریں گردش کررہی تھیں کہ پی ٹی آئی اور جے یو آئی کے درمیان رابطوں کے دوران یہ بات طے ہوئی ہے کہ مولانا فضل الرحمان جیل میں جاکر عمران خان سے ملاقات کریں گے۔

یہ بھی پڑھیں کیا مولانا فضل الرحمان اب بھی عمران خان کو اسرائیلی ایجنٹ سمجھتے ہیں؟

جمعیت علما اسلام کے ترجمان نے واضح کیا ہے کہ مولانا فضل الرحمان کی عمران خان سے کوئی ملاقات زیر غور نہیں۔

اپنے ایک بیان میں اسلم غوری نے کہاکہ سینیٹر کامران مرتضیٰ کو اس سلسلے میں کوئی ٹاسک نہیں دیا گیا، میڈیا پر چلنے والی خبروں میں کوئی صداقت نہیں۔

انہوں نے کہاکہ ہم چاہتے ہیں کہ بانی پی ٹی آئی عمران خان کے مقدمات کا فیئر ٹرائل ہو، پی ٹی آئی سے بطور اپوزیشن جماعت رابطہ ہے اور رہے گا۔

یہ بھی پڑھیں عمران خان سے متعلق سوال پر مولانا فضل الرحمان کا دلچسپ جواب

انہوں ںے مزید کہاکہ مختلف ایشوز پر ملاقاتوں اور مشاورتوں کا سلسلہ جاری رہے گا۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp