قلات: سیکیورٹی فورسز کے ساتھ جھڑپ میں 6 دہشتگرد ہلاک، 7 جوان شہید

ہفتہ 16 نومبر 2024
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

بلوچستان کے ضلع قلات میں دہشتگردوں نے سیکیورٹی فورسز کی چوکی پر حملہ کیا ہے، اور دوران فائرنگ کے تبادلے میں 6 دہشتگرد ہلاک جبکہ 7 جوان شہید ہوگئے۔

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق دہشتگردوں نے ضلع قلات کے علاقے شاہ مردان میں سیکیورٹی فورسز کی چوکی پر حملہ کیا۔

یہ بھی پڑھیں بلوچستان میں سیکیورٹی فورسز کا آپریشن، 2 جوان شہید، 3 دہشتگرد ہلاک

آئی ایس پی آر کے مطابق سیکیورٹی فورسز کے جوانوں نے بہادری سے دہشتگردوں کا مقابلہ کیا اور 6 دہشتگردوں کو ہلاک کردیا جبکہ 4 دہشتگرد زخمی بھی ہوگئے۔

فوج کے شعبہ تعلقات عامہ کے مطابق فائرنگ کے تبادلے میں 7 بہادر جوانوں نے شہادت کو گلے لگایا۔

آئی ایس پی آر نے بتایا کہ علاقے میں کسی بھی دہشتگرد کو ختم کرنے کے لیے کلیئرنس آپریشن جاری ہے۔

یہ بھی پڑھیں کیچ: سیکیورٹی فورسز کا آپریشن، خودکش بمباروں کے ریکروٹنگ ایجنٹ سمیت 4 دہشتگرد ہلاک

فوج کے شعبہ تعلقات عامہ نے کہاکہ پاکستان کی سیکیورٹی فورسز قوم کے شانہ بشانہ بلوچستان کے امن، استحکام اور ترقی کو سبوتاژ کرنے کی کوششوں کو ناکام بنانے کے لیے پرعزم ہیں، ہمارے جوانوں کی ایسی قربانیاں ہمارے عزم کو مزید مضبوط کرتی ہیں۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

رائٹرز کی مالک کمپنی نے عالمی پرنٹ کاروبار کے 51 فیصد حصص 50 کروڑ ڈالر میں فروخت کردیے

میٹا پر طبی مسائل کے شکار ملازمین کو برطرفیوں میں نشانہ بنانے کے لیے مصنوعی ذہانت استعمال کرنے کا الزام

حکومت نے ہمیشہ مذاکرات کا راستہ اپنایا، تشدد ایکشن کمیٹی کی جانب سے کیا گیا، طارق فضل چوہدری

ذہنی تھکن سے پریشان ہیں؟ صدیوں پرانے طریقے آج بھی مؤثر ثابت ہو سکتے ہیں

اداروں اور شہدا سے متعلق استعمال کیے گئے الفاظ ناقابل قبول، مولانا فضل الرحمان معافی مانگیں : حافظ میاں محمد نعمان

ویڈیو

ایم کیو ایم کے دھڑے آمنے سامنے، شہری سندھ کے حقوق کی تحریک یا اقتدار کی نئی جنگ؟

خوبصورت پنجاب: گوجرانوالہ کے ایمن آباد بازار کی اپ گریڈیشن مکمل

ممنون حسین نے دور صدارت میں اردو، سی پیک کے قومی بیانیے اور کفایت شعاری کو فروغ دیا، ڈاکٹر فاروق عادل

کالم / تجزیہ

پانی کی بڑھتی قلت ایک مربوط منصوبہ بندی کی متقاضی

پاکستان کی اسلامی روح اور خوارج کا جھوٹا پروپیگنڈہ….!!

ہم چین سے کیا سیکھ سکتے ہیں؟