وزیراعظم شہباز شریف کا سفارتکاروں کی سہولت کے لیے قائم کیے گئے ‘کیسکیڈ’ سینٹر کا دورہ

ہفتہ 9 نومبر 2024
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

وزیراعظم پاکستان میاں محمد شہباز شریف نے اسلام آباد کے ڈپلومیٹک انکلیو میں قائم ہونے والے نئے ’کیسکیڈ‘ پولیس سروس سینٹر کا دورہ کیا جس کا مقصد سفارتکاروں اور غیر ملکی شہریوں کو مؤثر اور آسان سروسز فراہم کرنا ہے۔

یہ بھی پڑھیں:سفارتکاری کے شعبہ میں خواتین کی خدمات کو اسحاق ڈار کا خراج تحسین

بین الاقوامی معیار کے مطابق ڈیزائن کیا گیا ’کیسکیڈ‘ سروس سینٹر سفارتکاروں اور غیر ملکی شہریوں کی مخصوص ضروریات کو پورا کرنے کے لیے جدید سہولیات سے لیس ہے۔

وزیراعظم نے سروس سینٹر کی وزیر داخلہ محسن نقوی کی قیادت میں تعمیر کو ایک اہم اقدام قرار دیتے ہوئے کہا کہ سفارتی برادری کو ہر ممکن سہولیات کی فراہمی ہماری ترجیح ہے۔

مزید پڑھیں:پاکستان اور روس کے درمیان پارلیمانی سفارتکاری بڑھانے کے لیے مفاہمتی یادداشت پر دستخط

مرکز میں پیش کی جانے والی اہم خدمات میں ڈرائیونگ لائسنس، کریکٹر سرٹیفکیٹ، عام پولیس تصدیق، گم شدہ آئٹم رپورٹ، کرایہ دار اور غیر ملکی کی رجسٹریشن، گھریلو ملازمین، رضاکاروں اور گاڑیوں کے لیے رجسٹریشن شامل ہیں۔ غیر ملکی شہری ایف آئی آر اور دیگر ضروری پولیس دستاویزات کی کاپیاں بھی یہاں سے حاصل کرسکتے ہیں۔

دورے کے دوران انسپکٹر جنرل اسلام آباد پولیس نے وزیر اعظم کو سینٹر کی سروسز اور سفارتی برادری کی خدمت کے لیے آپریشنل ورک کے بارے میں آگاہ کیا۔

یہ بھی پڑھیں:اسموگ سے بچنے کے لیے پاکستان کا بھارت کے ساتھ ماحولیاتی سفارتکاری شروع کرنے کا عندیہ

تقریب میں نائب وزیر اعظم اور وزیر خارجہ اسحاق ڈار کے علاوہ وزیر داخلہ محسن نقوی بھی موجود تھے۔ وزیر اعظم نواز شریف نے مرکز کے قیام کو سراہتے ہوئے کہا کہ یہ ایک انتہائی ضروری سہولت ہے جو جدید دور کے ابھرتے ہوئے تقاضوں کو پورا کرتی ہے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp