اسموگ سے بچنے کے لیے پاکستان کا بھارت کے ساتھ ماحولیاتی سفارتکاری شروع کرنے کا عندیہ

منگل 29 اکتوبر 2024
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

پنجاب کے سیکریٹری تحفظِ ماحول راجہ جہانگیر نے کہا کہ اسموگ سے بچنے کے لیے پنجاب حکومت جلد ماحولیاتی سفارتکاری کا آغاز کرنے جا رہی ہے۔ اس حوالے سے بھارت کے ساتھ جلد بات چیت کریں گے کیونکہ بھارت اور پاکستان کی زراعت کا طریقہ کار قدر مشترک ہے۔

نجی ٹی وی کے پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے سیکریٹری تحفظِ ماحول راجہ جہانگیر نے کہا کہ موسم کو کنٹرول کرنا ہمارے ہاتھ میں نہیں ہے، لیکن ہم اس کے لیے اقدامات تو اٹھا سکتے ہیں۔ ماحولیاتی سفارتکاری کے ذریعے ہم بہت ساری چیزیں مل کر کرسکتے ہیں۔

مزید پڑھیں: اسموگ بڑھنے کا سبب کیا ہے؟

انہوں نے کہا کہ ہمارے دونوں ملکوں کی زراعت تقریباً ایک جیسی ہے، ہم مل کر اس کا حل نکال سکتے ہیں۔ اینٹوں کے بھٹوں کو زگ زیگ ٹیکنالوجی پر منتقل کر رہے ہیں۔

فضائی آلودگی بڑھنے کا خدشہ، پنجاب حکومت کا اسموگ الرٹ جاری

واضح رہے محکمۂ تحفظ ماحول پنجاب نے 2روز قبل اسموگ الرٹ جاری کرتے ہوئے بتایا ہے کہ امرتسر سے چلنے والی اسموگ سے متاثر ہوا کا دباؤ بڑھ گیا ہے جس کی وجہ سے لاہور سمیت پنجاب کے بعض 24 گھنٹے کے اوسط ایئر کوالٹی انڈیکس میں غیر معمولی اضافہ ہواہے۔

محکمۂ تحفظ ماحول پنجاب کے مطابق ہوا 7 کلو میٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے لاہور کی جانب چل رہی ہے، آلودہ ہوا نئی دلی سے چندی گڑھ اور امرتسر سے گزرتی ہوئی لاہور میں داخل ہوگی۔

یہ بھی پڑھیں: بڑھتی ہوئی اسموگ، لاہور میں اسکول کے اوقات میں تبدیلی، نئی ہدایات میں مزید کیا ہے؟

محکمۂ تحفظ ماحول پنجاب نے خبردار کیا ہے کہ لاہور کا ایئر کوالٹی انڈیکس حساس اور کمزور افراد کے لیے مضرِ صحت ہے لہذا شہری خاص طور پر سانس کی بیماری میں مبتلا افراد غیر ضروری طور پر کھلی فضا میں زیادہ دیر نہ رہیں اور بچوں کو باہر کھیلنے کی اجازت ہر گز نہ دیں۔

محکمۂ تحفظ ماحول پنجاب نے شہریوں کو کھلی جگہ پر ورزش یا واک کرنے سے قبل ایئر کوالٹی انڈیکس چیک کرنے کا مشورہ دیا ہے اور ہدایت کی ہے کہ کھلی جگہ پر جانے سے پہلے ماسک لازمی استعمال کریں۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

97 سالہ خاتون نے  ہوائی جہاز کے پروں پر کھڑے ہو کر اپنا ہی عالمی ریکارڈ توڑ دیا

سابق بنگلہ دیشی کپتان شکیب الحسن کی رہائش گاہ پر پیٹرول بموں سے حملہ، سبب کیا بنا؟

خضدار: رشتے سے انکار پر خاندان کے 3 افراد قتل، اسپیکر بلوچستان اسمبلی نے رپورٹ طلب کرلی

3 گنا قیمت، جعلی اور ایکسپائر اشیا، سلمیٰ بٹ کا موٹروے ریسٹ ایریاز پر موجود مارٹس کے خلاف سخت ایکشن

پاکستان اور صومالیہ میں بحری دفاعی تعاون بڑھانے پر اتفاق

ویڈیو

سولر انقلاب کے بعد پاکستان کا اگلا بڑا امتحان، ماہرین کا بیٹری اسٹوریج اور اسمارٹ گرڈز کی اہمیت پر زور

آزاد کشمیر میں اقتدار کی دوڑ تیز، ن لیگ کی سادہ اکثریت، وزارت عظمیٰ کے لیے بڑے نام سامنے آگئے

صومالی وزیرِ دفاع کی نیول اور ایئر ہیڈکوارٹرز آمد، دفاعی شراکت داری، تربیت اور استعدادِ کار بڑھانے پر اتفاق

کالم / تجزیہ

گلا سڑا نظام اور وزیر داخلہ کی تقریر

کشمیر: بین الاقوامی قانون کیا کہتا ہے؟

پہلا دروازہ