نیا سی او او کون ہو گا؟محسن نقوی نے پی سی بی انتظامیہ میں اہم تبدیلیوں کی منظوری دیدی

ہفتہ 9 نومبر 2024
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) نے انتظامیہ میں اہم تبدیلیاں کی ہیں جن کے مطابق سید سمیر احمد کو نیا چیف آپریٹنگ آفیسر (سی او او) جبکہ سابق سی او او سلمان نصیر کو پاکستان سپر لیگ کا چیف ایگزیکٹو مقرر کرنے کی منظوری دے دی ہے۔

یہ بھی پڑھیں:بھارت کا چیمپیئنز ٹرافی کے لیے پاکستان کا دورہ نہ کرنے کا فیصلہ، آئی سی سی کو باضابطہ آگاہ کر دیا

ہفتہ کے روز میڈیا پر آنےوالی رپورٹس کے مطابق چیئرمین پی سی بی محسن نقوی کی تجویز پر سمیر احمد کو بطور پی سی بی کا نیا چیف آپریٹنگ آفیسر مقرر کرنے کی منظوری دے دی گئی ہے۔سمیر احمد سابق ڈپٹی کمشنر لاہور ہیں اور اس وقت وزیر اعظم ہاؤس میں خدمات انجام دے رہے ہیں۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق موجودہ سی او او سلمان نصیر کو پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) کا چیف ایگزیکٹو مقرر کردیا گیا ہے اور وہ چیئرمین پی سی بی کے مشیر کا کردار بھی سنبھالیں گے۔

مزید پڑھیں:فخر زمان کا مستقبل کیا ہوگا؟ چیئرمین پی سی بی محسن نقوی نے بتادیا

میڈیا رپورٹ کے مطابق پی سی بی کی اہم تنظیم نو بھی متوقع ہے کیونکہ پاکستان کرکٹ بورڈ سلمان نصیر کی جگہ نئے منیجنگ ڈائریکٹر کا کردار بھی کسی اور کو سونپنے پر غور کر رہا ہے۔

میڈیا رپورٹ کے مطابق اس سے قبل پی سی بی کے اعلیٰ حکام نے بھی اشارہ دیا تھا کہ سلمان خان، جو پی سی بی کے تمام شعبوں کے ڈائریکٹر کے طور پر نگرانی کر رہے ہیں، کو اب دوبارہ پی ایس ایل کی سربراہی سونپی جا سکتی ہے۔

یہ بھی پڑھیں:آئی سی سی کا پاکستان میں چیمپیئنز ٹرافی کی تیاریوں پر اطمینان کا اظہار

واضح رہے کہ پی سی بی چیئرمین کی حیثیت سے محسن نقوی کے دور میں کرکٹ بورڈ میں کئی قابل ذکر تبدیلیاں دیکھنے میں آئی ہیں اور ان تبدیلیوں کا سلسلہ اب بھی جاری ہے کیونکہ وہ ایک مضبوط اور زیادہ مؤثر انتظامیہ کے اپنے وژن کو عملی جامہ پہنانا چاہتے ہیں۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp