وزیراعظم شہبازشریف نے آسٹریلیا کیخلاف تاریخی فتح کو ’پاکستانی کرکٹ کے لیے بڑا دن ‘ قرار دیدیا

اتوار 10 نومبر 2024
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

وزیراعظم پاکستان شہبازشریف نے ون ڈے سیریز میں آسٹریلیا کے خلاف پاکستان کی تاریخی فتح کو  ’پاکستانی کرکٹ کے لیے بڑا دن!‘ قرار دے دیا۔

وزیراعظم پاکستان شہبازشریف نے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ’ایکس‘ پر پوسٹ کی گئی اپنی ٹوئٹ میں ’پاکستانی کرکٹ کے لیے بڑا دن!‘ کے زیر عنوان لکھا ہے کہ ’پاکستان کرکٹ ٹیم کو آسٹریلیا کے خلاف ون ڈے سیریز کی تاریخی فتح پر مبارکباد۔ 22 سال بعد پاکستان نے آسٹریلیا کو اس کے ہوم گراؤنڈ پر شکست دی ہے، اور وہ بھی خوش کن انداز میں‘۔

یہ بھی پڑھیں:پاکستان نے 22 سال بعد آسٹریلوی سرزمین پر ون ڈے سیریز جیت کر تاریخ رقم کردی

وزیراعظم پاکستان نے مزید لکھا کہ ’یہ جیت چیئرمین محسن نقوی کی قیادت میں کوچنگ اسٹاف اور پی سی بی کی کاوشوں کے ساتھ ساتھ ہمارے شاندار کھلاڑیوں کے اتحاد اور ٹیم ورک کا نتیجہ ہے‘۔

وزیراعظم پاکستان نے اپنی ٹوئٹ میں لکھا ہے کہ ’دعا ہے کہ یہ پاکستانی 🇵🇰 کرکٹ کے لیے ایک عظیم اور شاندار دور کا آغاز ہو‘۔

واضح رہے کہ پاکستان نے 22 برس بعد آسٹریلیا کو ہوم گراؤنڈ پر ون ڈے سیریز میں شکست دیدی۔ 140 رنز کے ہدف کا تعاقب کرتے ہوئے پاکستان نے 27ویں اوور کی پانچویں گیند پر 2 وکٹوں کے نقصان پر ہدف پورا کرلیا۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp