وزیراعظم پاکستان شہباز شریف عرب اسلامک سربراہ کانفرنس میں شرکت کے لیے سعودی عرب کے دارالحکومت ریاض پہنچ گئے۔
ریاض کے رائل ایئرپورٹ ٹرمینل پر ریاض کے ڈپٹی گورنر شہزادہ محمد بن عبد الرحمان بن عبدالعزیز، سعودی عرب میں تعینات پاکستان کے سفیر اور دیگر سفارتی عملے نے وزیراعظم کا استقبال کیا۔
یہ بھی پڑھیں صہیونی جنگی جرائم کا دائرہ پھیلتا جا رہا ہے، اقوام متحدہ میں اسرائیل کی رکنیت کا جائزہ لیا جائے، وزیر خارجہ اسحاق ڈار
وزیراعظم ہاؤس سے جاری اعلامیے کے مطابق وزیراعظم عرب اسلامک سربراہی اجلاس سے خطاب کریں گے۔
بیان میں کہا گیا ہے کہ کانفرنس کے موقع پر وزیراعظم کی عالمی رہنماؤں سے ملاقاتیں بھی متوقع ہیں۔
دورہ سعودی عرب کے موقع پر وزیراعظم شہباز شریف کے ہمراہ وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات عطااللہ تارڑ اور معاون خصوصی طارق فاطمی بھی موجود ہیں۔
یہ بھی پڑھیں آرمی چیف کا دورہ سعودی عرب، ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان اور دفاعی عہدیداروں سے ملاقاتیں
یہ غیر معمولی سربراہی اجلاس سعودی عرب کی حکومت کی جانب سے بلایا گیا ہے، جس میں غزہ اور فلسطین سمیت مشرق وسطیٰ کی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا جائے گا۔
سربراہ اجلاس میں عرب لیگ اور او آئی سی کے رکن ممالک کے سربراہان مملکت و حکومت شرکت کررہے ہیں۔