کیا مریم نواز گلے کے کینسر میں مبتلا ہیں؟

پیر 11 نومبر 2024
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف چند دن قبل گلے کے علاج  کے لیے جنیوا گئیں جہاں سینیئر وزیرپنجاب مریم اورنگزیب اور سابق وزیراعظم نواز شریف بھی ان کے ہمراہ ہیں، ان کے جنیوا جانے کے بعد سے ہی سوشل میڈیا پر خبریں زیرگردش ہیں کہ مریم نواز گلے کے کینسر میں مبتلا ہیں۔

یہ بھی پڑھیں: طبیعت ناساز ہونے پر وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز اسپتال منتقل

وی نیوز نے اس حوالے سے مسلم لیگ ن کے سینیئر رہنماؤں اور مریم نواز کے قریبی ساتھیوں سے رابطہ کیا جنہوں نے بتایا کہ مریم نواز کے حوالے سے اس طرح کی بات بالکل بے بنیاد ہے اور مریم نواز میں کینسر کی ابتدائی علامات سامنے آنے کے حوالے سے جو خبریں زیرگردش تھیں ان میں کوئی صداقت نہیں ہے۔

’پی ڈی ایم دور حکومت میں بھی مریم نواز گلے کے آپریشن کے لیے جنیوا گئی تھیں‘

یاد رہے کہ اس سے قبل مریم نواز پی ڈی ایم دور حکومت میں بھی گلے کے علاج کے لیے جنیوا گئی تھیں، جہاں ان کے گلے کی سرجری بھی ہوئی تھی، اب دوبارہ گلے کے علاج کے لیے جنیوا جانے سے چند روز قبل وہ شریف میڈیکل اسپتال بھی گئی تھی، جہاں پر انہیں ابتدائی طبی امداد انہیں دی گئی تھی، اس کے بعد وہ جنیوا گئی تھیں جہاں انہوں نے ڈاکٹرز سے ٹائم لیا تھا، چونکہ مریم نواز کی طبیعت اچانک خراب ہوگئی تھی جس کے باعث انہیں اچانک علاج کے لیے جنیوا جانا پڑا تھا۔

مریم نواز پاکستان واپس کب آئیں گی؟

وی نیوز کی مریم نواز کے دورہ جنیوا کے حوالے سے وزیراطلاعات پنجاب عظمیٰ بخاری سے بات ہوئی تھی، جنہوں نے وی نیوز کو بتایا تھا کہ ان کا دورہ جنیوا ایک ہفتے کا ہوگا، وہ نواز شریف کے ہمراہ واپس پاکستان آجائیں گی، ابھی تک یہی اطلاعات ہیں کہ آنے والے دو سے 3 دن بعد یا ہفتہ، اتوار کو وزیراعلیٰ مریم نواز سابق وزیراعظم نواز شریف کے ہمراہ پاکستان میں ہوں گی۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

پاکستان کی فضائی پابندی سے ایئر انڈیا کو شدید نقصان، چین سے فضائی راستہ حاصل کرنے کی کوششیں

دنیا بھر میں سروس میں خرابی کیوں اور کیسے ہوئی؟ کلاؤڈ فلیئر نے وضاحت کردی

آئی فون 17 پاکستان میں اب بغیر سود کے قسطوں پر بھی ممکن، مگر کیسے؟

پنجاب کی وزیر اطلاعات عظمیٰ بخاری کے چچا سید مجاہد حسین بخاری انتقال کر گئے

کراچی: فائیو اسٹار ہوٹل کو 28 سال قبل چوری شدہ گاڑی پر ای چالان موصول

ویڈیو

مردوں کےعالمی دن پر خواتین کیا سوچتی ہیں، کیا کہتی ہیں؟

کوئٹہ کے مقبول ترین روایتی کلچوں کا سفر تندور کی دھیمی آنچ سے دلوں تک

27ویں ترمیم نے چیخیں نکلوا دیں، فیض حمید کیس میں بڑا کھڑاک

کالم / تجزیہ

پاک افغان تناؤ، جے شنکر کے بیان سے امید باندھیں؟

تحریک انصاف کو نارمل زندگی کی طرف کیسے لایا جائے؟

فواد چوہدری کی سیز فائر مہم اور اڈیالہ جیل کا بھڑکتا الاؤ