منی پور، بھارتی پولیس کے ساتھ تصادم میں 10 کوکی باغی ہلاک، 1 اہلکار زخمی

پیر 11 نومبر 2024
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

بھارتی ریاست منی پور کے ضلع جیری بام میں ایک خاتون کی موت کے بعد پولیس اور کوکی باغیوں کے درمیان تصادم میں 10کوکی باغی ہلاک ہوگئے، جبکہ ایک پولیس اسپتال زخمی ہوا ہے۔

یہ بھی پڑھیں: بھارتی ریاست منی پور میں باغیوں کا راکٹ حملہ، اسکولز بند کردیے گئے

بھارتی میڈیا کے مطابق پیر کے روز منی پور کے ضلع جیری بام میں مسلح کوکی باغیوں نے پولیس اسٹیشن پر2 اطراف سے حملہ کیا، پولیس اسٹیشن کے ساتھ ہی مخالف قبیلے کے بے گھر افراد کے ایک ریلیف کیمپ میں مقیم تھے، پولیس کا دعویٰ ہے کہ کوکی باغی بے گھر افراد کے ایک ریلیف کیمپ کو بھی نشانہ بنانا چاہتے تھے۔

سینٹرل ریزرو پولیس فورس کے ساتھ فائرنگ کے تبادلے میں 1o کوکی ہلاک ہوگئے جب کہ ایک سپاہی بھی زخمی ہوا،زخمی سپاہی کی حالت خطرے سے باہر بتائی جا رہی ہے، پولیس نے حملہ آوروں سے جو ہتھیار برآمد کرنے کا دعویٰ کیا ہے ان میں راکٹ سے چلنے والے گرینیڈ (RPGs) اور اے کے سیریز کی اسالٹ رائفلیں شامل ہیں۔

اس واقعے کے بعد سے علاقے میں صورتحال کشیدہ ہوگئی، کوکی باغی علاقے میں پھیل گئے اور لوگوں کے گھروں کو آگ لگانی شروع کردی، کسی ناخوشگوار واقعے سے نمٹنے کے لیے علاقے میں کرفیو نافذ کر دیا گیا ہے، دوسری جانب کوکی سول سوسائٹی گروپوں کا کہنا ہے کہ پولیس کی فائرنگ میں ہلاک ہونے والے ’گاؤں کے رضاکار‘ تھے۔

یاد رہے کہ منی پور کے ضلع جیری بام میں گزشتہ ایک ہفتے سے صورتحال کشیدہ ہے، یہ صورتحال ایک خاتون کی حالت کے بعد پیدا ہوئی، گزشتہ جمعرات کو حمار قبیلے کی ایک خاتون کو مشتبہ میتی باغیوں نے قتل کر دیا تھا، جنھوں نے جری بام میں گھروں کو بھی آگ لگا دی تھی، جبکہ خاتون کے شوہر نے تھانے میں درج کی گئی ایف آئی آر میں الزام عائد کیا ہے کہ ان کی اہلیہ کو قتل کرنے سے پہلے اس کی عصمت دری کی گئی۔

یہ بھی پڑھیں: بھارتی ریاست منی پور میں فسادات جاری، ’تاریخ میں کبھی ایسی صورتحال کا سامنا نہیں رہا‘

اس واقعے کے ایک دن بعد کوکی باغیوں نے میتی کمیونٹی کی ایک خاتون کو اس وقت گولی مار کر ہلاک کر دیا جب وہ دھان کے کھیت میں کام کررہی تھی۔

سینٹرل ریسور پولیس فورس(سی آر پی ایف) بھارت کی سب سے بڑی پولیس فورس ہے، جو بھارتی ریاست جھارکھنڈ اور دیگر ریاستوں میں ماؤ نواز باغیوں کے خلاف کارروائیوں کے لیے ایک مؤثر فورس بن گئی ہے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp