بھارتی ریاست منی پور میں باغیوں کا راکٹ حملہ، اسکولز بند کردیے گئے

ہفتہ 7 ستمبر 2024
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

شورش زدہ بھارتی ریاست منی پور میں باغیوں کے راکٹ حملے میں ایک شہری ہلاک اور 6 زخمی ہوگئے، باغیوں کے حملے کے پیش نظر ریاست میں سرکاری بند کردیے گئے ہیں۔

غیر ملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق بھارت کی شمال مشرقی ریاست میں اکثریت کی حامل ہندو میتی برادری اور عیسائی کوکی برادری کے درمیان  ایک سال سے زیادہ عرصے سے کشمکش جاری ہے، دونوں برادریوں کے درمیان تنازعہ برادریوں کو نسلی بنیادوں پر تقسیم کر دینے کا سبب بن گیا جو پہلے ساتھ رہتی تھیں۔

یہ بھی پڑھیں: بھارتی ریاست منی پور میں فسادات جاری، ’تاریخ میں کبھی ایسی صورتحال کا سامنا نہیں رہا‘

منی پور کی مقامی میڈیا کے مطابق ایک دن پہلے ایک باغی گروپ نے ریاست کے بشنوپور ضلع میں راکٹ فائر کیے تھے جس کی ذمہ داری مقامی پولیس نے ’کوکی عسکریت پسندوں‘ پر عائد کی ہے۔

پولیس کے مطابق راکٹ منی پور کے سابق وزیراعلیٰ آنجہانی میرین بام کوئرنگ سنگھ کی رہائش گاہ پر گرے تھے، جس سے وہاں موجود ایک بزرگ شخص کی موت ہوگئی۔

یہ بھی پڑھیں: منی پور، خواتین کے گینگ ریپ کے دلخراش واقعہ پر بھارتی حکومت سوشل میڈیا پر برہم کیوں؟

انڈین ایکسپریس کے مطابق راکٹ ’دیسی ساختہ گولہ بارود‘ لگتا تھا جو ’دھماکہ خیز مواد کو جستی لوہے کے پائپوں سے منسلک‘ کر کے بنایا گیا۔

اس حملے کے بعد ہفتے کے روز منی پور میں اسکولز بند کردیے گئے ہیں، عموما ہفتے کے روز منی پور میں اسکولز بند نہیں ہوتے۔

اس حملے سے چند دن قبل بھی باغیوں نے ڈرونز کا استعمال کرتے ہوئے دھماکہ خیز مواد گرایا تھا، جس سے ایک 31 سالہ خاتون ہلاک اور 6 افراد زخمی ہوئے تھے۔

یہ بھی پڑھیں: بھارتی ریاست منی پور میں ہندو ، عیسائی تصادم: 54 افراد ہلاک

یاد رہے کہ میتی اور کوکی برادریوں کے درمیان دیرینہ کشیدگی زمین اور سرکاری ملازمتوں کے لیے ہے، دوسری جانب انسانی حقوق کارکنان کا الزام ہے کہ مقامی قائدین اپنے سیاسی فائدے کے لیے نسلی تقسیم کو ہوا دیتے ہیں۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

ٹرمپ کا ایران سے ڈیل کے لیے خفیہ رابطہ، پاسداران انقلاب کو براہِ راست پیغام پہنچایا گیا، فوکس نیوز کا دعویٰ

معروف دوا صرف ایک بیماری تک محدود نہیں، تحقیق میں حیران کن طبی فائدہ سامنے آگیا

نئے انتظامی یونٹس وقت کی ضرورت، ہم مطالبہ نہیں بلکہ تجویز کی حمایت کر رہے ہیں، مصطفیٰ کمال

پیٹرولیم لیوی کے خلاف جماعت اسلامی کے کراچی، لاہور اور پشاور میں دھرنے

آزاد کشمیر کی مخصوص نشستوں پر پولنگ 24 اگست کو، امیدواروں کے نام بھی سامنے آگئے

ویڈیو

نئے انتظامی یونٹس سے گورننس بہتر ہوسکتی ہے، ایس ڈی پی آئی کے قومی مباحثے میں ماہرین کی رائے

اسلام ماخا چیف کی ’یو ایف سی‘ فائٹ میں مسلسل 17 ویں فتح، نیا عالمی ریکارڈ بھی قائم کردیا

ایران کا ہرمز کھولنے سے قبل امریکا سے معاہدے کی پاسداری کا مطالبہ، خطے میں کشیدگی بڑھ گئی

کالم / تجزیہ

انکار کا اعزاز

چربیلی آگ پر چل کر سچائی ثابت کرنا

مایوس ہونے سے پہلے یہ حساب کتاب بھی کر لیں