سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر سویڈن ایمبیسی نے ٹوئٹ کیا ہے، جس میں بتایا گیا ہے کہ اسلام آباد میں موجودہ سیکیورٹی صورت حال کے پیش نظر سویڈن ایمبیسی وزیٹرز کے لیے بند کردی گئی ہے۔
ایمبیسی کا مائیگریشن سیکشن اس وقت کسی بھی قسم کی درخواستوں پر کام کرنے کے لیے موجود نہیں ہے۔ اس لیے ہم کوئی بھی دستاویز اپنے قونصل خانے یا آپ کے گھر کے پتہ پر نہیں بھیج سکتے۔
ٹوئٹ میں مزید بتایا گیا ہے کہ ہم سمجھ سکتے ہیں کہ یہ آپ کے لیے تکلیف کا باعث بنے گا لیکن اولین ترجیح ہمارے درخواست گزار اور ہمارے سٹاف ممبرز کا تحفظ ہے۔
سویڈن سفارت خانے کے حکام نے مزید کہا کہ اس وقت ہم سفارت خانہ کے دوبارہ کھولنے کےحوالے سے کسی سوال کا جواب نہیں دے سکتے۔ اگر آپ کو کیس کے حوالے سے کوئی سوال درپیش ہے تو براہ مہربانی مائیگریشن ایجنسی سے رابطہ کریں۔














