پاکستان میں گھریلو تشدد کے واقعات میں آئے روز اضافہ ہوتا جا رہا ہے، گزشتہ دنوں اداکارہ نرگس اور ٹی وی میزبان عائشہ جہانزیب پر تشدد کے واقعات سامنے آئے اور اب سوشل میڈیا پر یونیورسٹی آف جھنگ کی لیکچرار نمرہ ظفر پر شوہر کے بیہمانہ تشدد کی مبینہ ویڈیو وائرل ہو رہی ہے، ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ کس طرح نمرہ ظفر تشدد سے بچنے کے لیے شوہر سے معافی مانگ رہی ہیں۔
یونیورسٹی آف جھنگ کی لیکچرر نمرہ ظفر پر شوہر کا بیہمانہ تشدد
نمرہ ظفر کی تشدد سے بچنے کے لئے معافی مانگتے ہوئے کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل pic.twitter.com/KVUzzIN6q3
— Sarfrazmirza16 (@Sarfrazmirza16) November 11, 2024
ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوئی تو صارفین کی جانب سے اس پر تنقیدی تبصرے کیے گئے اور مجرم کی گرفتاری کا مطالبہ بھی کیا گیا۔ صحافی سمیع ابراہیم نے واقعہ کو افسوسناک قرار دیتے ہوئے کہا کہ کیا جھنگ پولیس اور آئی جی صاحب اس کا نوٹس لیں گے؟
بہت افسوسناک ۔۔کیا جھنگ پولیس یا آئ جی صاحب اسکا نوٹس لیں گے ؟؟ https://t.co/gZCBhF7JpW
— Sami Abraham (@samiabrahim) November 12, 2024
فرحت شہزاد لکھتی ہیں کہ ہاتھ اٹھانے والے مرد کے ہاتھ توڑ دینے چاہییں لیکن ایک عورت یہی سوچتی رہتی ہے کہ اس مرد کا سہارا نہ رہا تو وہ کہاں جائے گی۔
ہاتھ اٹھانے والے مرد کے ہاتھ توڑ دینے چاہئیں۔ ایک عورت یہی سوچتی رہتی ہے کہ اِس مرد کا سہارا نہ رہا تو میں کہاں جاؤں گی۔۔ https://t.co/nm5P6jF1LH
— Farhat Shahzad (@ink_n_irony) November 12, 2024
عباس احمد نے سوال کیا کہ کیا جھنگ پولیس نے کوئی ایکشن لیا ہے یا ملزم گرفتار ہوا ہے؟
یونیورسٹی آف جھنگ کی لیکچرر نمرہ ظفر پر شوہر کا بیہمانہ تشدد
نمرہ ظفر کی تشدد سے بچنے کے لئے معافی مانگتے ہوئے کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل. کیا @JhangPolice نے کوئی ایکشن لیا ؟ کیا ملزم گرفتار ہوگیا ؟ @OfficialDPRPP @MaryamNSharif pic.twitter.com/CSlmVtNW2U— Abbas Ahmed (@abbasHQahmed) November 12, 2024
اسپیشل مانیٹرنگ یونٹ (ایس ایم یو) نے ٹوئٹ کرتے ہوئے کہا کہ ان کو ایک خاتون لیکچرار پر ان کے شوہر کی جانب سے جائیداد کے تنازعے پر تشدد کا کیس موصول ہوا ہے۔ جس پر جھنگ پولیس نے فوری اقدامات اٹھاتے ہوئے ملزم کے خلاف ایف آئی آر درج کی ہے اور اس کیس پر مؤثر طریقے سے تحقیقات جاری ہیں اور ملزم کو جلد کیفرے کردار تک پہنچایا جائے گا۔
ایس ایم یو @SMUReforms کو ایک خاتون لیکچرار پر ان کے شوہر کی جانب سے جائیداد کے تنازعے پر تشدد کا کیس موصول ہوا۔ جس پر جھنگ پولیس نے فوری اقدامات اٹھاتے ہوئے ملزم کے خلاف ایف آئی آر درج کی۔ اس کیس پر مؤثر طریقے سے تحقیقات جاری ہیں اور ملزم کو جلد کیفرے کردار تک پہنچایا جائے گا۔ https://t.co/ACIRHu0cdZ
— Chief Minister's SMU (@SMUReforms) November 12, 2024
ذرائع کے مطابق یونیورسٹی آف جھنگ کے طلبا و طالبات نے یونیورسٹی کی لیکچرار نمرہ ظفر پر شوہر کے مبینہ تشدد کے خلاف ڈی پی او آفس کے باہر احتجاجی مظاہرہ بھی کیا، لیکچرار کے حق میں نعرے بازی کی اور طلبا وطالبات نے لیکچرار نمرہ ظفر کے حق میں پلے کارڈز اور بینرز بھی اٹھائے ہوئے تھے۔