اسموگ شادیوں پر بھی اثرانداز، پنجاب حکومت کی نئی حکمت عملی کیا ہے؟
پوری دنیا جہاں موسمیاتی تبدیلیوں کے چیلنج کا سامنا کررہی ہے وہیں پاکستان بھی اس سے سب سے زیادہ متاثر ہونے والے ملکوں میں شامل ہے، ان دنوں پنجاب بھر میں اسموگ کا راج ہے، جس سے نمٹنے کے لیے حکومت سخت اقدامات کررہی ہے۔
آج لاہور ہائیکورٹ میں اسموگ کے تدارک کے لیے دائر درخواستوں پر سماعت ہوئی، تو اس موقع پر ایڈووکیٹ جنرل پنجاب نے عدالت کو بتایا کہ حکومت نے اسموگ سے نمٹنے کے لیے لانگ ٹرم منصوبہ بنایا ہے، آئندہ سال لوگوں کو کہا جائے گا کہ اکتوبر میں ہی شادیاں کرلیں، نومبر، دسمبر اور جنوری میں شادیاں نہ کی جائیں۔
یہ بھی پڑھیں پنجاب میں اسموگ کا مسئلہ شدت اختیار کر گیا، کروڑوں افراد کو خطرات لاحق
انہوں نے کہاکہ اب دھواں چھوڑنے والی گاڑیاں بھی سڑک پر نظر نہیں آئیں گی، اس حوالے سے بھی سخت ہدایات دی گئی ہیں۔
دوران سماعت جسٹس شاہد کریم نے ریمارکس دیے کہ حکومت نے ابھی تک اسموگ سے نمٹنے کے لیے کچھ نہیں کیا، میں روز اس کی نشاندہی کررہا ہوں۔ ضروری ہے کہ حکومت محض پالیسی پیپرز سے آگے بھی بڑھے۔
جسٹس شاہد کریم نے کہاکہ ماحولیاتی آلودگی کی سب سے بڑی وجہ ٹرانسپورٹ سیکٹر ہے، اسمگلڈ فیول استعمال کیا جاتا ہے، اب اسموگ پورے ملک میں ہوگی، حکومت کو جاگنا چاہیے۔
دوران سماعت ایڈووکیٹ جنرل نے کہاکہ حکومت کی جانب سے ہر محکمے کی ذمہ داری لگائی جارہی ہے۔ 9 نومبر کے بعد 100 بسیں بند کی گئیں، اور ہر ضلع میں ٹاسک فورس بنائی گئی ہے۔
یہ بھی پڑھیں اسموگ کے کنٹرول میں ناکامی کے عدالتی ریمارکس پر مریم اورنگزیب کا سخت ردعمل
دوران سماعت جسٹس شاہد کریم نے ڈی جی ماحولیات کی تعریف کرتے ہوئے کہاکہ وہ اچھا کام کررہے ہیں، اور کئی مقامات کے دورے بھی کررہے ہیں۔
آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں
تازہ ترین
عمرے کی ادائیگی سے واپسی پر خاتون 20 تولہ سونا چوری کے الزام میں گرفتار
کراچی، ڈیفنس میں سینیئر وکیل پر مسلح افراد کا حملہ
بلوچستان میں موبائل فون، انٹرنیٹ سروس معطل
اسلام آباد مارچ کے لیے بشریٰ بی بی متحرک، پنجاب سے پی ٹی آئی کے منتخب نمائندے پشاور طلب
وزیر اعظم شہباز شریف کی قوم سے نمازِ استسقا کی ادائیگی اور بارش کے لیے دعا کی اپیل
ویڈیو
گوجرانوالہ میں مٹکا دال چاول کی پذیرائی کیوں؟
دھند کے باعث ٹرینیں تاخیر کا شکار، شہری پریشان
عمران خان کی رہائی کے لیے اسلام آباد کے سومنات پر چوتھا حملہ ہوگا، ملک احمد خان
کالم / تجزیہ
اس انٹیلی جنس آپریشن کی ڈرامائی داستان جس نے لبنان میں قیامت ڈھا دی
کیا ہم کوئی غلام ہیں؟
پاکستان کے پہلے صدر جو ڈکٹیٹر بننے کی خواہش لیے جلاوطن ہوئے