ٹی 20 بلائنڈ کرکٹ ورلڈ کپ کے لیے پاکستانی اسکواڈ کا اعلان

منگل 12 نومبر 2024
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

پاکستان بلائنڈ کرکٹ کونسل (پی بی سی سی ) نے چوتھے ٹی 20 بلائنڈ کرکٹ ورلڈ کپ کے لیے 16 رکنی قومی ٹیم کا اعلان کر دیا۔

یہ بھی پڑھیں: ورلڈ بلائنڈ کرکٹ گیمز: فائنل میں بھارت کو شکست، پاکستان نےگولڈ میڈل جیت لیا

سرکاری خبر رساں ادارے اے پی پی کے مطابق پاکستان بلائنڈ کرکٹ کونسل کے چیئرمین سید سلطان شاہ کی منظوری سے 16 رکنی ٹیم کا اعلان کر دیا گیا ہے جس میں بی 1 کیٹگری کے 6 بی 2 کے 6 اور بی 3 کیٹگری میں 4 کھلاڑیوں کو شامل کیا گیا ہے۔

بی 1 کھلاڑیوں میں ظفر اقبال محمد ادریس سلیم،محمد شاہ زیب،فخر عباس، محمد آصف اور محمد سلیمان، بی 2 کیٹگریز میں نثار علی کپتان، بدر منیر، بابر علی، نعمت اللہ ہارون خان اور محمد صفدر جبکہ بی 3 کیٹیگری میں کامران اختر، اکمل حیات ناصر، طلحہ اقبال اور مطیع اللہ شامل ہے۔ورلڈ کپ کے لیے پی بی سی سی نے 3 ریزرو کھلاڑیوں کو بھی شامل کیا گیا ہے جس میں بی ون کیٹگری میں محمد ایاز، بی 2 میں معین اسلم جبکہ بی 3کے محمد راشد شامل ہے۔

مزید پڑھیے: بلائنڈ ٹی20 ورلڈ کپ: بھارت کا اپنی ٹیم پاکستان بھیجنے کا اعلان

اسی طرح ورلڈ کپ میں 5 آفیشلز بھی قومی ٹیم کے ہمراہ ہوں گے جن میں محمد جمیل ہیڈ کوچ ،مسعود جان کوچ، طاہر محمود بٹ ٹرینر، ملک ابرار حسین ٹیم منیجر اور نوید حسین عباسی اسسٹنٹ ٹیم منیجر شامل ہیں۔

ورلڈ ٹی 20 بلائنڈ کرکٹ کپ 21 نومبر سے 3 دسمبر تک لاہور میں کھیلا جائے گا۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

گوگل فوٹوز میں نئے مصنوعی ذہانت کے فیچرز متعارف

استثنیٰ کسی شخصیت کے لیے نہیں بلکہ صدر و وزیراعظم کے عہدوں کا احترام ہے، رانا ثنا اللہ

افغان طالبان رجیم اور فتنہ الخوارج نفرت اور بربریت کے علم بردار، مکروہ چہرہ دنیا کے سامنے بے نقاب

آن لائن شاپنگ: بھارتی اداکار اُپندر اور اُن کی اہلیہ بڑے سائبر فراڈ کا کیسے شکار ہوئے؟

امریکی تاریخ کا طویل ترین حکومتی شٹ ڈاؤن ختم، ٹرمپ نے بل پر دستخط کر دیے

ویڈیو

ورلڈ کلچر فیسٹیول میں فلسطین، امریکا اور فرانس سمیت کن ممالک کے مشہور فنکار شریک ہیں؟

بلاول بھٹو کی قومی اسمبلی میں گھن گرج، کس کے لیے کیا پیغام تھا؟

27 ویں ترمیم پر ووٹنگ کا حصہ نہیں بنیں گے، بیرسٹر گوہر

کالم / تجزیہ

کیا عدلیہ کو بھی تاحیات استثنی حاصل ہے؟

تبدیل ہوتا سیکیورٹی ڈومین آئینی ترمیم کی وجہ؟

آنے والے زمانوں کے قائد ملت اسلامیہ