گلگت بلتستان کا املوک، جسے مقامی طور پر جاپانی پھل بھی کہا جاتا ہے، یہاں کا خاص پھل ہے۔ چین سے تعلق رکھنے والا یہ پھل اپنی مٹھاس اور منفرد ذائقے کے لیے جانا جاتا ہے۔ نارنجی یا ٹماٹر جیسے اس پھل کا ذائقہ شہد جیسا میٹھا ہوتا ہے۔ یہ تازہ، خشک یا پکا کر بھی کھایا جاتا ہے۔
ان دنوں گلگت بلتستان کی مارکیٹوں میں املوک کی قیمت 100 سے 150 روپے فی درجن کے درمیان ہے، جو کہ اس کی بڑھتی ہوئی مقبولیت کو ظاہر کرتی ہے۔ غذائیت سے بھرپور اور منفرد ذائقے والا یہ پھل نہ صرف مقامی لوگوں بلکہ سیاحوں کے لیے بھی خصوصی دلچسپی کا باعث ہے۔
ماہرین کے مطابق املوک میں موجود وٹامنز اور معدنیات صحت کے لیے بے حد مفید ہیں۔ اور اس کی کاشت گلگت بلتستان کی زراعت کو فروغ دینے میں معاون ثابت ہو رہی ہے۔
گلگت بلتستان کا املوک، جسے قدرت کا نایاب تحفہ کہا جا سکتا ہے، اپنی غذائیت، مٹھاس اور منفرد ذائقے کی بدولت دنیا بھر میں اپنی الگ پہچان بنا رہا ہے۔ اس کے بارے میں مزید جانیے شیرین کریم کی اس ویڈیو رپورٹ میں