ابو غریب جیل میں 3 قیدیوں پر انسانیت سوز تشدد، امریکی کانٹریکٹر کو کروڑوں ڈالر ادا کرنے کا حکم

بدھ 13 نومبر 2024
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

امریکی ریاست ورجینیا کی ایک جیوری نے امریکی دفاعی کانٹریکٹر کو 3 عراقی شہریوں کو 42 ملین ڈالر ادا کرنے کا حکم دیا ہے، جنہیں عراقی دارالحکومت بغداد کی بدنامِ زمانہ ابو غریب جیل میں انسانیت سوز تشدد کا نشانہ بنایا گیا تھا۔

گزشتہ روز دیے گئے اس فیصلے سے ورجینیا میں مقیم کنٹریکٹر سی اے سی آئی کے کردار پر 15 سالہ قانونی جنگ ختم ہو گئی ہے، جس کے سویلین ملازمین ابو غریب جیل میں تشدد سمیت غیر انسانی کارروائیوں میں ملوث رہے ہیں۔

امریکی دفاعی فرم کو ذمہ دار ٹھہراتے ہوئے، جیوری نے مدعی سہیل الشماری، صلاح العجیلی اور اسد الزوبی کو فی کس 30 لاکھ ڈالر ہرجانے کی مد میں اور مجموعی طور پر 3 کروڑ 30 لاکھ ڈالر اضافی جرمانے کی صورت میں تینوں مدعی کو ادا کرنے کا حکم دیا ہے۔

انصاف کے لیے بڑا دن

مڈل اسکول کے پرنسپل سہیل الشماری، صحافی صلاح العجیلی اور پھل فروش اسد الزوبی نے گواہی دی کہ دو عشرے قبل ابو غریب جیل میں انہیں مار پیٹ، جنسی زیادتی، جبری عریانیت اور دیگر ظالمانہ سلوک کا نشانہ بنایا گیا۔

شواہد میں امریکی فوج کے دو ریٹائرڈ جنرلوں کی رپورٹیں شامل تھیں، جنہوں نے بدسلوکی کو دستاویزی شکل دی اور یہ نتیجہ اخذ کیا کہ سی اے آئی سی کے متعدد تفتیش کار بدسلوکی میں ملوث تھے، مقدمے کے مطابق، زیادہ تر بدسلوکی 2003 کے آخر میں ہوئی۔

یہ بھی پڑھیں: داعش کے ابوبکر البغدادی امریکی قید میں صعوبتیں سہنے کے بعد متشدد ہوئے، بیوہ کا دعویٰ

مقدمہ سب سے پہلے 2008 میں دائر کیا گیا تھا لیکن 15 سال کی قانونی کشمکش اور سی اے سی آئی کی جانب سے کیس کو خارج کرنے کی متعدد کوششوں کی وجہ سے اس میں تاخیر ہوئی، سینٹر فار کانسٹیٹیشنل رائٹس کے وکیل بحر اعظمی نے، جس نے مدعیان کی جانب سے مقدمہ دائر کیا، اس فیصلے کو انصاف اور احتساب کی جانب ایک اہم قدم قرار دیا ہے۔

صحافی صلاح العجیلی نے کہا کہ انہوں نے اس دن کا بہت انتظار کیا تھا۔ ’یہ فتح صرف ایک کارپوریشن کے خلاف اس کیس میں 3 مدعیان کی نہیں ہے۔ یہ فتح ہر اس شخص کے لیے ایک چمکتی ہوئی روشنی ہے جس پر ظلم ہوا ہے۔‘

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

لاہور میں ہیوی وہیکلز ڈرائیونگ ٹریننگ اسکول کا قیام، وزیر اعلیٰ پنجاب کا محفوظ سفر یقینی بنانے کا وژن

ملک کے شمال مشرق میں زلزلے کے جھٹکے، لوگ گھروں سے باہر نکل آئے

ڈیرہ اسماعیل خان: داناسر میں المناک ٹریفک حادثہ، ایک ہی خاندان کے 11 افراد جاں بحق

ایشیا کپ، 41 سال بعد پاک-بھارت فائنل ہونے کو تیار، ٹورنامنٹ فائنلز میں پاکستان کا پلڑا بھاری

پی ٹی سی ایل گروپ اور مرکنٹائل نے پاکستان میں آئی فون 17 کی لانچ کا اعلان کردیا

ویڈیو

’میڈن اِن پاکستان‘: 100 پاکستانی کمپنیوں نے بنگلہ دیشی مارکیٹ میں قدم جمالیے

پولیو سے متاثرہ شہاب الدین کی تیار کردہ الیکٹرک شٹلز چینی سواریوں سے 3 گنا سستی

وائٹ ہاؤس: وزیراعظم اور امریکی صدر کے درمیان اہم ملاقات ختم، فیلڈ مارشل عاصم منیر بھی شریک تھے

کالم / تجزیہ

بگرام کا ٹرکٖ

مریم نواز یا علی امین گنڈا پور

پاکستان کی بڑی آبادی کو چھوٹی سوچ کے ساتھ ترقی نہیں دی جا سکتی