58 سالہ مائیک ٹائیسن ایک بار پھر رنگ میں اترنے کو تیار، مقابلہ کب اور کس سے ہے؟
58 سالہ امریکی باکسر اور سابق ہیوی ویٹ چیمپیئن مائیک ٹائیسن نے ایک بار پھر رنگ میں اترنے کو تیار ہیں اور اس بار ان کا سامنا اپنے سے 31 سال کم عمر نوجوان حریف سے ہوگا۔
امریکی میڈیا کے مطابق، مائیک ٹائیسن کا مقابلہ 27 سالہ باکسر جیک پال سے ریاست ٹیکساس کے شہر آرلنگٹن میں جمعہ کی رات کو ہوگا۔ جیک پال باکسنگ میں اپنے سے پہلے ایک یوٹیوبر تھے۔
قبل ازیں، دونوں باکسرز کے درمیان فائیٹ رواں برس جولائی میں شیڈول تھی جو مائیک ٹائیسن کی طبعیت خرابی کی وجہ سے ملتوی کردی گئی تھی۔ اب یہ فائیٹ 15 نومبر کی رات کو ہوگی۔
یہ بھی پڑھیں: مائیک ٹائیسن نے جیک پال کے ساتھ باکسنگ فائٹ سے قبل چونکا دینے والا اعلان کردیا
میڈیا رپورٹس کے مطابق، یہ فائیٹ 8 راؤنڈز پر مشتمل ہوگی اور ہر راؤنڈ کا دورانیہ 2 منٹ ہوگا۔ عام طور پر باکسنگ میں ہر راؤنڈ کا دورانیہ 3 منٹ ہوتا ہے۔ اس فائیٹ میں مکوں کے اثرات کم رکھنے کے لیے گلوز کا وزن بھی عام طور پر 14 اونس کے بجائے 10 اونس رکھا گیا ہے۔
واضح رہے کہ مائیک ٹائیسن 2005 میں کیون مکبرائیڈ سے شکست کے بعد باکسنگ سے ریٹائر ہوگئے تھے۔ انہوں نے اپنے کیریئر میں 50 مقابلے جیتے ہیں جن میں سے 44 جیتے ہوئے مقابلے مقابلے ناک آؤٹ تھے۔ دوسری جانب ان کے حریف جیک پال نے 10 مقابلوں میں حصہ لیا جن میں سے 7 فتوحات ناک آؤٹ تھیں، تاہم انہوں نے یہ تمام مقابلے غیرمقبول حریفوں سے جیتے ہیں۔
آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں
تازہ ترین
عمرے کی ادائیگی سے واپسی پر خاتون 20 تولہ سونا چوری کے الزام میں گرفتار
کراچی، ڈیفنس میں سینیئر وکیل پر مسلح افراد کا حملہ
بلوچستان میں موبائل فون، انٹرنیٹ سروس معطل
اسلام آباد مارچ کے لیے بشریٰ بی بی متحرک، پنجاب سے پی ٹی آئی کے منتخب نمائندے پشاور طلب
وزیر اعظم شہباز شریف کی قوم سے نمازِ استسقا کی ادائیگی اور بارش کے لیے دعا کی اپیل
ویڈیو
گوجرانوالہ میں مٹکا دال چاول کی پذیرائی کیوں؟
دھند کے باعث ٹرینیں تاخیر کا شکار، شہری پریشان
عمران خان کی رہائی کے لیے اسلام آباد کے سومنات پر چوتھا حملہ ہوگا، ملک احمد خان
کالم / تجزیہ
اس انٹیلی جنس آپریشن کی ڈرامائی داستان جس نے لبنان میں قیامت ڈھا دی
کیا ہم کوئی غلام ہیں؟
پاکستان کے پہلے صدر جو ڈکٹیٹر بننے کی خواہش لیے جلاوطن ہوئے