کوئٹہ ریلوے اسٹیشن دھماکا سویپر عمران وکٹر کے بچوں پر قیامت بن گیا
ہفتے کی صبح کوئٹہ ریلوے اسٹیشن پر ہونے والے خود کش دھماکے کے نتیجے میں 28 افراد جاں بحق ہو چکے ہیں۔ مرنے والوں میں اقلیتی برادری سے تعلق رکھنے والا ریلوے کا سوئیپر عمران وکٹر بھی دھماکے کی زد میں آ کر خالق حقیقی سے جا ملا۔ عمران کی موت کی خبر گھر والوں پر قیامت کی طرح ٹوٹی۔
عمران وکٹر کے بھائی سنیل وکٹر نے وی نیوز سے بات کرتے ہوئے بتایا’ میں اور میرا بھائی دونوں ریلوے میں ملازم ہیں۔ جس روز دھماکہ ہوا، اس روز صبح میرا بھائی عمران اپنی ڈیوٹی کے لیے ریلوے اسٹیشن پہنچا۔ تقریباً ساڑھے آٹھ بجے کے قریب مجھے کال آئی کہ زوردار دھماکہ ہوا ہے جس کے نتیجے میں کئی افراد جاں بحق ہوئے ہیں۔ ہم نے جب ہسپتال جا کے دیکھا تو میرے بھائی کو ایمبولینس سے اتارا جا رہا تھا۔
سنیل وکٹر نے بتایا کہ دھماکے سے عمران کی ٹانگیں متاثر ہوئی تھیں جبکہ اس کا بدن گرم تھا۔ ہمیں ایسا محسوس ہوا کہ شاید اس میں جان باقی ہے تاہم زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے میرا بھائی خالق حقیقی سے جا ملا۔
سنیل وکٹر نے کہا کہ عمران اپنے گھر کا واحد کفیل تھا جس کے3 معصوم بچے ہیں۔ سب سے بڑے بیٹے کی عمر 9 سال ہے۔ میرے بھتیجے بچپن میں ہی یتیم ہو گئے۔ یہ غم سہنا مشکل ہے۔ ہماری حکومت سے اپیل ہے کہ عمران کے بچوں کے لیے بہتر تعلیم اور روزگار کا بندوبست کیا جائے۔
آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں
تازہ ترین
عمرے کی ادائیگی سے واپسی پر خاتون 20 تولہ سونا چوری کے الزام میں گرفتار
کراچی، ڈیفنس میں سینیئر وکیل پر مسلح افراد کا حملہ
بلوچستان میں موبائل فون، انٹرنیٹ سروس معطل
اسلام آباد مارچ کے لیے بشریٰ بی بی متحرک، پنجاب سے پی ٹی آئی کے منتخب نمائندے پشاور طلب
وزیر اعظم شہباز شریف کی قوم سے نمازِ استسقا کی ادائیگی اور بارش کے لیے دعا کی اپیل
ویڈیو
گوجرانوالہ میں مٹکا دال چاول کی پذیرائی کیوں؟
دھند کے باعث ٹرینیں تاخیر کا شکار، شہری پریشان
عمران خان کی رہائی کے لیے اسلام آباد کے سومنات پر چوتھا حملہ ہوگا، ملک احمد خان
کالم / تجزیہ
اس انٹیلی جنس آپریشن کی ڈرامائی داستان جس نے لبنان میں قیامت ڈھا دی
کیا ہم کوئی غلام ہیں؟
پاکستان کے پہلے صدر جو ڈکٹیٹر بننے کی خواہش لیے جلاوطن ہوئے