اسلام آباد میں یوم القدس: سیکیورٹی خدشات کے باعث کون سی سڑکیں بند، کون سے راستے کھلے؟

جمعہ 13 مارچ 2026
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

اسلام آباد پولیس کے ترجمان نے 13 مارچ 2026 بروز جمعہ کے لیے ٹریفک ایڈوائزری جاری کرتے ہوئے شہریوں کو متبادل راستے اختیار کرنے اور غیر ضروری سفر سے گریز کرنے کی ہدایت کی ہے۔

ترجمان کے مطابق ریڈ زون جانے کے لیے صرف مارگلہ روڈ کھلا ہوگا جبکہ دیگر تمام داخلی راستے بند رہیں گے۔ اسی طرح ایران ایونیو آنے اور جانے والے تمام راستے بھی بند رکھے جائیں گے۔

ٹریفک پولیس کے مطابق چاند تارہ فلائی اوور سے سری نگر ہائی وے کی جانب سرینا چوک تک سڑک بند رہے گی جبکہ آبپارہ سے سہروردی روڈ آنے اور جانے والی ٹریفک کے لیے بھی راستہ مکمل طور پر بند ہوگا۔

اسی طرح رجب طیب اردوان فلائی اوور سے جناح ایونیو، کلثوم پلازہ چوک، سیونتھ ایونیو پل اور فضل حق روڈ سے جیو چوک تک سڑک بند رہے گی۔

ایڈوائزری کے مطابق حاجی کیمپ چوک سے اسلام آباد چوک تک روڈ مکمل طور پر بند ہوگا جبکہ آئی جے پی روڈ گندم گودام سے فقیر ایپی روڈ تک بھی ٹریفک معطل رہے گی۔

مزید برآں نیسکام سے آئی ٹین کی طرف جانے والی سروس روڈ، آئی ایٹھ سے آئی جے پی ڈبل روڈ تک کے راستے بھی بند رہیں گے۔ راول ڈیم چوک سے کشمیر چوک تک کلب روڈ اور پارک روڈ پر شہزاد ٹاؤن سے مشرف چوک تک ایک سائیڈ بند رہے گی۔

اسلام آباد پولیس نے شہریوں سے اپیل کی ہے کہ وہ متبادل راستے اختیار کریں، غیر ضروری سفر سے گریز کریں اور سفر کے لیے اضافی وقت رکھ کر گھر سے نکلیں۔

شہری مزید معلومات کے لیے پکار 15 اور ٹریفک ہیلپ لائن 1915 پر رابطہ کرسکتے ہیں جبکہ تازہ ٹریفک صورتحال جاننے کے لیے اسلام آباد ٹریفک پولیس کے ایف ایم 92.4 سے بھی رہنمائی حاصل کی جا سکتی ہے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

امریکا کے ایران پر ایک بار پھر فضائی حملے، جنگ بندی معاہدہ خطرے میں پڑ گیا

کراچی: 6 سالہ بچہ مبینہ زیادتی  کے بعد قتل، 20 سالہ پڑوسی گرفتار

ڈونلڈ ٹرمپ نے ایک بار پھر گرین لینڈ پر امریکی کنٹرول کا مطالبہ دہرادیا، ڈنمارک کا دوٹوک انکار

اسرائیل مخالف پوسٹ پر مقدمہ، ریما حسن نے کارروائی کو فلسطین حامی آوازیں دبانے کی کوشش قرار دے دیا

’اسلام آباد مفاہمتی یادداشت‘ کے تحت اپنے وعدوں اور ذمہ داریوں کی پاسداری کریں، پاکستان کا امریکا اور ایران پر زور

ویڈیو

خیبرپختونخوا حکومت کا مراعات سے متعلق قانون، عوام کی جانب سے شدید ردعمل

بلوچستان میں طالبان رجیم سہولت کاری، بھارت دہشتگردی کروا رہا ہے، ڈی جی آئی ایس پی آر احمد شریف چوہدری

ایران کے ساتھ معاہدہ اور جنگ بندی ختم ہو چکی، ڈیل نہیں کرنا چاہتا، صدر ٹرمپ

کالم / تجزیہ

بھارتی حکومت ایک فلم سےکیوں خوفزدہ ہوگئی؟

سندھ طاس: بھارت کی اسٹریٹیجک مس کیلکولیشن

فیفا فٹبال میں چھپی صدی کی کہانی