اسلام آباد کے علاقے بلیو ایریا میں قائم تہذیب بیکرز کو سیل کر دیا گیا۔
تہذیب بیکری کے 6 ملازمین کا ہیپاٹائٹس ٹیسٹ پازیٹو آیا تھا جس پر ہیلتھ ڈائریکٹوریٹ کی جانب سے تہذیب بیکرز کی انتظامیہ کو آگاہ کیا گیا تھا کہ انہیں یہاں پر کام کرنے سے روکا جائے لیکن اس کے باوجود ان ملازمین سے کام لیا جاتا رہا۔

اسپیشل مجسٹریٹ نے تہذیب بیکرز کی جانب سے انتظامی احکامات کی خلاف ورزی کرنے پر بیکری کو سیل کرنے کے احکامات دیے جس پر فوری عملدرآمد کرتے ہوئے بیکری کو سیل کردیا گیا تاکہ یہ یہاں پر خریداری کے لیے آنے والے افراد بیماری سے محفوظ رہ سکیں۔
جن ملازمین کا ہیپاٹائٹس ٹیسٹ پازیٹو آیا تھا ان میں فضل احمد، میاں رمضان، ایم فیاض، ذوالفقار، نجیب اللہ، ساجد جلیل شامل ہیں۔














