اسلام آباد کی خصوصی عدالت نے توشہ خانہ 2 کیس میں عمران خان اور بشریٰ بی بی کی جانب سے دائر بریت کی درخواستیں مسترد کرتے ہوئے 18 نومبر کو فردِ جرم عائد کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔
یہ بھی پڑھیں:توشہ خانہ ٹو کیس، عمران خان اور بشریٰ بی بی کی بریت کی درخواستوں پر فیصلہ محفوظ
توشہ خانہ 2 کیس میں بانی پی ٹی آئی عمران خان اور ان کی اہلیہ بشریٰ بی بی کی جانب سے بریت کی درخواستوں پر محفوظ فیصلہ اسپیشل جج سینٹرل اسلام آباد شاہ رخ ارجمند نے سنایا۔
اسپیشل جج سنٹرل اسلام آباد نے کیس کی سماعت اڈیالہ جیل میں کی، جہاں عمران خان اور بشریٰ بی بی دونوں کو کمرہ عدالت میں پیش کیا گیا، عدالت نے عمران خان اور بشریٰ بی بی کی بریت کی درخواستیں مسترد کرتے ہوئے دونوں ملزمان پر 18 نومبر کو فردِ جرم عائد کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔
مزید پڑھیں: توشہ خانہ ٹو کیس، عمران خان اور بشریٰ بی بی کی بریت کی درخواستوں پر فیصلہ محفوظ
واضح رہے کہ رواں برس 23 اکتوبر کو اسلام آباد ہائیکورٹ نے توشہ خانہ 2 کیس میں بشریٰ بی بی کی درخواست ضمانت منظور کرتے ہوئے انہیں رہا کرنے کا حکم دیا تھا، جسٹس میاں گل حسن اورنگزیب نے 10، 10 لاکھ روپے کے 2 ضمانتی مچلکوں کے عوض ان کی رہائی کے احکامات جاری کیے تھے۔