آسٹریلیا سے شکست کے باوجود بابر اعظم نے ٹی20کرکٹ کے کون سے 2 نئے ریکارڈ بنائے؟
پاکستان اورآسٹریلیا کے درمیان برسبین آسٹریلیا میں 3 ٹی20 میچز کی سیریز کے پہلے میچ میں گرین شرٹس کی شکست کے باوجود بابر اعظم نے پاکستان کے لیے 2 نئے ریکارڈ بنائے ہیں۔
یہ بھی پڑھیں:بابر اعظم کا ایک اور اعزاز، ٹی20 کرکٹ میں بھی سب سے زیادہ رنز بنانے والے بلے باز بن گئے
جمعرات کو اگرچہ پاکستان آسٹریلیا کے خلاف پہلا ٹی 20 ہار گیا لیکن بابر اعظم نے اپنا ریکارڈ بنانے کا سلسلہ جاری رکھا، سابق کپتان نے بارش سے متاثرہ میچ کے دوران اپنے ملک کے لیے 2 ریکارڈ توڑ دیے ہیں۔
بابر اعظم نے پاکستان کی جانب سے اپنا 124 واں ٹی20 میچ کھیل کرسابق کپتان شعیب ملک کا ریکارڈ دیا ہے جبکہ بابر اعظم نے دوسرا ریکارڈ فخر زمان کے ٹی20 میچز میں 50 کیچز کا ریکارڈ بھی توڑ دیا، بابراعظم نے پاکستان کی جانب سے سب سے زیادہ کیچ پکڑنے کا ریکارڈ بھی توڑ دیا۔
مزید پڑھیں:بابر اعظم کے لیے آئی سی سی کا ایک اور اعزاز کیا ہے؟
بابر اعظم نے پہلے حارث رؤف کی گیند پر میتھیو شارٹ کا کیچ لے کر فخرزمان کے 50 کیچز کا ریکارڈ برابر کیا، میتھیو شارٹ نے اس وقت 7 رنز اسکور کر رکھے تھے، بابر اعظم نے نسیم شاہ کی گیند پرجیک فریزرمیک گرک کا دوسرا کیچ پکڑ کر فخرزمان کا ٹی20 میچز میں 50 کیچز پکڑنے کا ریکارڈ توڑ دیا، جیک فریزرمیک گرک اس وقت 9 کے انفرادی اسکور پر کھیل رہے تھے۔
واضح رہے کہ برسبین کے گابا اسٹیڈیم میں کھیلے گئے پہلے ٹی20 میچ میں آسٹریلیا نے پاکستان کو 29 رنز سے شکست دے دی۔
یہ بھی پڑھیں:بابر اعظم کا بڑا اعزاز، سابق کپتان کا بیٹ میلبرن اسٹیڈیم کی زینت کیوں بن گیا؟
گلین میکسویل اور مارکس اسٹوئنس نے شاندار بلے بازی کا مظاہرہ کرتے ہوئے آسٹریلیا کو پہلے ٹی 20 میچ میں 93 رنز تک پہنچایا۔
آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں
تازہ ترین
عمرے کی ادائیگی سے واپسی پر خاتون 20 تولہ سونا چوری کے الزام میں گرفتار
کراچی، ڈیفنس میں سینیئر وکیل پر مسلح افراد کا حملہ
بلوچستان میں موبائل فون، انٹرنیٹ سروس معطل
اسلام آباد مارچ کے لیے بشریٰ بی بی متحرک، پنجاب سے پی ٹی آئی کے منتخب نمائندے پشاور طلب
وزیر اعظم شہباز شریف کی قوم سے نمازِ استسقا کی ادائیگی اور بارش کے لیے دعا کی اپیل
ویڈیو
گوجرانوالہ میں مٹکا دال چاول کی پذیرائی کیوں؟
دھند کے باعث ٹرینیں تاخیر کا شکار، شہری پریشان
عمران خان کی رہائی کے لیے اسلام آباد کے سومنات پر چوتھا حملہ ہوگا، ملک احمد خان
کالم / تجزیہ
اس انٹیلی جنس آپریشن کی ڈرامائی داستان جس نے لبنان میں قیامت ڈھا دی
کیا ہم کوئی غلام ہیں؟
پاکستان کے پہلے صدر جو ڈکٹیٹر بننے کی خواہش لیے جلاوطن ہوئے