امریکی محکمہ خارجہ کے نائب ترجمان ویدانت پٹیل نے 9 نومبر کو بلوچستان میں دہشت گرد حملے کی مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ دہشتگردی کے خلاف جنگ میں پاکستان کے ساتھ شانہ بشانہ کھڑے ہیں۔
یہ بھی پڑھیں:ٹرمپ کے الیکشن جیتنے پر عمران خان کی رہائی کی بات میں صداقت نہیں، امریکا
اپنی پریس بریفنگ میں امریکی ترجمان نے 9 نومبر کو بلوچستان میں ہوئے دہشتگرد حملے کی مذمت کرتے ہوئے لواحقین سے اظہار تعزیت بھی کیا، ان کا کہنا تھا کہ دہشتگردی کیخلاف جنگ میں پاکستان امریکا کا شراکت دارہے۔
Watch: When asked about the Indian government's decision not to send the Indian cricket team to Pakistan for the Champions Trophy, and whether mixing politics with sports is wise, US State Department Deputy Spokesperson Vedant Patel says, "As it relates to relations between India… pic.twitter.com/PJmFAh2hb3
— IANS (@ians_india) November 14, 2024
چیمپیئنز ٹرافی کے لیے بھارتی کرکٹ ٹیم کو پاکستان نہ بھیجنے کے بھارتی حکومت کے فیصلے کے تناظر میں پوچھے گئے سوال پر کہ کیا سیاست کو کھیل کے ساتھ ملانا دانشمندی ہے، امریکی محکمہ خارجہ کے نائب ترجمان ویدانت پٹیل کا کہنا تھا کہ پاکستان اور انڈیا کے تعلقات کے حوالے سے انہی ممالک کو بات کرنا چاہیے۔
’جیسا کہ اس کا تعلق پاکستان اور بھارت کے باہمی تعلقات سے ہے، یقینی طور پر ان دو ممالک کو اس پر بات کرنا چاہیے، چاہے وہ کھیلوں کے ذریعے ہو یا دوسری چیزوں کے ذریعے، میں چاہوں گا کہ وہ اس پر بات کریں۔‘
مزید پڑھیں:پاکستانی لیڈرز کے انتخاب میں امریکا کا کوئی کردار نہیں، ترجمان امریکی محکمہ خارجہ
ویدانت پٹیل کا کہنا تھا کہ کھیل یقینی طور پر ایک طاقتور اور مربوط قوت ہے، جو بالآخر بہت سارے لوگوں کو جوڑتی ہے اور یہ عوامی تعلقات کے فروغ کا ایک بہت اچھا طریقہ ہے۔
’آپ نے دیکھا ہے کہ سیکریٹری اور اس محکمہ نے یقیناً اس کردار کو ترجیح دی ہے جو اسپورٹس ڈپلومیسی لوگوں کو جوڑنے میں ادا کرتی ہے، یہ وہ چیز ہے جو موجودہ اور سابقہ انڈر سیکریٹریز کے لیے اہم رہی ہے۔‘
مزید پڑھیں:امریکا کا پی ٹی آئی کے دفاتر پر چھاپوں اور ترجمان کی گرفتاری پر ردعمل
واضح رہے کہ بھارت نے پاکستان میں متوقع چیمپیئنز ٹرافی میں شرکت کے لیے اپنی کرکٹ ٹیم پاکستان بھیجنے سے انکار کردیا ہے، اور جس کے بعد چیمپیئنز ٹرافی کے ایک زائد ملکوں میں انعقاد کے ’ہائبرڈ ماڈل‘ کو پاکستان کرکٹ بورڈ نے مسترد کردیا ہے۔
آئی سی سی چیمپیئنز ٹرافی 2024 میں بھارتی کرکٹ ٹیم کے تمام میچز لاہور میں ترتیب دیے گئے تھے، تاہم بھارت کی جانب سے انکار کے باعث انٹرنیشنل کرکٹ کونسل چیمپیئنز ٹرافی کے شیڈول کا اب تک اعلان کرنے سے قاصر ہے۔
مزید پڑھیں:امریکا کا بھارت سے کینیڈا کے الزامات کو سنجیدگی سے لینے کا مطالبہ
چیمپئنز ٹرافی 19 فروری سے 9 مارچ تک پاکستان میں منعقد ہونا تھی، جس کے شیڈول کا اعلان آئی سی سی نے 11 نومبر کو لاہور میں ایک تقریب میں کرنا تھا، جو منسوخ کر دی گئی تھی۔