سابق وزیر داخلہ شیخ رشید احمد قتل کی سازش کے مقدمے سے بری

جمعہ 15 نومبر 2024
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن کورٹ اسلام آباد نے صدر آصف علی زرداری کے خلاف قتل کی سازش کرنے کے کیس میں سابق وزیر داخلہ شیخ رشید احمد کو بری کر دیا۔

جوڈیشل مجسٹریٹ یاسر محمود نےشیخ رشید کی درخواست بریت پر گزشتہ روز محفوظ کیا گیا فیصلہ سنایا۔

یاد رہے کہ گزشتہ روز جوڈیشل مجسٹریٹ ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن کورٹ اسلام آباد یاسر محمود نے آصف علی زرداری کو قتل کرنے کی سازش کے کیس میں شیخ رشید کی بریت کی درخواست پر فیصلہ محفوظ کیا تھا۔

مزید پڑھیں:’ سیاست چھوڑیں شاعری شروع کر دیں‘ شیخ رشید کی نئی ویڈیو پر صارفین کے تبصرے

وکیل صفائی سردار رازق کا کہنا تھا شیخ رشید احمد پر درج ایف آئی آر میں قوانین کو فالو نہیں کیا گیا، شیخ رشید پر تو پرائیویٹ شخص کے خلاف بات کا الزام ہے۔ وکلاء کی جانب سے شیخ رشید احمد کو تھانہ آبپارہ میں درج مقدمے سے بری کرنے کی استدعا کی گئی تھی۔

واضح رہے کہ شیخ رشید کے خلاف تھانہ آبپارہ میں 2023 میں مقدمہ درج کیا گیا تھا، شیخ رشید کے خلاف سازش، عوام کو اکسانے کی دفعات مقدمہ میں لگائی گئی تھیں۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp