ایمیریٹس کرکٹ بورڈ (ای سی بی) کے زیراہتمام ابوظہبی ٹی10 کے آٹھویں سیزن کا آغاز 21 نومبر سے متحدہ عرب امارات (یو اے ای) میں ہوگا۔
ٹورنامنٹ کے افتتاحی روز 3 میچز کھیلے جائیں گے۔ ٹورنامنٹ میں 10 ٹیمیں ٹائٹل کے حصول کے لیے پنجہ آزمائی کریں گی۔ 12روزہ ٹورنامنٹ میں شرکت کرنے والی 10 ٹیموں میں دکن گلیڈی ایٹرز، یوپی نوابز، چنائی بریوز، ٹیم ابوظہبی، عجمان بولٹس، ناردرن واریئرز، بنگلہ ٹائیگرز، نیویارک اسٹرائیکرز، موریس ویل سیمپ آرمی اور دہلی بلز شامل ہیں۔
یہ بھی پڑھیں: پاکستان آسٹریلیا میں کامیاب ترین ایشیائی کرکٹ ٹیم بن گئی
راؤنڈ رابن مرحلے کی 4 صف اول کی ٹیمیں پلے آف کے لیے کوالیفائی کریں گی، ابتدائی 2 پوزیشن کی ٹیموں کے درمیان پہلا کوالیفائر جبکہ تیسری اور چوتھی پوزیشن پر رہنے والی ٹیموں کے درمیان ایلیمینیٹر۔1 اور پھر ایلیمینیٹر ۔2 میچ یکم دسمبر کو کھیلے جائیں گے۔
ایلیمینیٹر میچز کی فاتح ٹیمیں 2 دسمبر کو کوالیفائر 2 میں مقابلہ کریں گی اور اسی دن سنسنی خیز فائنل کھیلا جائے گا۔ دفاعی چیمپئن نیویارک اسٹرائیکرز ٹورنامنٹ میں اپنے اعزاز کا دفاع کرے گی۔