سماجی رابطے کی ویب سائٹ ایکس پر طلبا اور نوجوانوں کے لیے اپنے خصوصی پیغام میں سابق وزیراعظم عمران خان نے ملک میں جمہوریت اور قانون کی حکمرانی نہیں رہی اور نوجواںوں کے پاس اس جعلی نظام کے خلاف اٹھنے کے سوا کوئی چارہ نہیں۔
یہ بھی پڑھیں:عمران خان نے نوجوانوں کے مسائل کا حل پیش کردیا، جیل سے خصوصی پیغام
بانی پی ٹی آئی عمران خان کے مطابق ملک میں اب جمہوریت رہی نہ قانون کی حکمرانی، عدلیہ پر قبضہ کر لیا گیا ہے۔ ’اگر آپ اپنے حقوق، روشن مستقبل اور حقیقی آزادی چاہتے ہیں تو آپ کے پاس اس جعلی نظام کے خلاف اٹھ کھڑے ہونے کے سوا کوئی چارہ نہیں ہے۔‘
A special message for students and the youth from former Prime Minister Imran Khan
(November 14, 2024)
Thousands of our young people have to leave the country and go abroad to find employment. But how many of our youth can go abroad? Not everyone can get a visa nor does…
— Imran Khan (@ImranKhanPTI) November 15, 2024
’ہمارے ہزاروں نوجوانوں کو روزگار کی تلاش میں ملک چھوڑ کر بیرون ملک جانا پڑتا ہے۔ لیکن ہمارے کتنے نوجوان بیرون ملک جا سکتے ہیں؟ ہر کسی کو ویزا نہیں مل سکتا اور نہ ہی ہر کسی کے پاس ایسا کرنے کے وسائل ہوتے ہیں۔‘
انہوں نے تمام نوجوانوں بالخصوص طلبا سے 24 نومبر کو اپنے حقوق کے لیے ان کی جماعت کے ساتھ نکلنے کی اپیل کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان میں نوجوانوں کا مستقبل اب سنگین خطرے میں ہے۔
مزید پڑھیں:24 نومبر کو اسلام آباد مارچ کا اعلان، پی ٹی آئی قیادت عمران خان سے ناخوش کیوں؟
انصاف اسٹوڈنٹس فیڈریشن اور انصاف یوتھ ونگ کے نوجوان رہنماؤں کو اپنے اپنے کالجوں اور یونیورسٹیوں میں ممبر شپ بڑھانے کی ہدایت کرتے ہوئے عمران خان کا کہنا تھا کہ پاکستانیوں کی حقیقی آزادی کی تحریک کے لیے طلبا اور ہمارے نوجوانوں کو متحرک کیا جائے۔