پنجاب میں اسموگ اور دھند سے فلائٹ آپریشن متاثر، 11 پروازیں منسوخ اور 53 تاخیر کا شکار

جمعہ 15 نومبر 2024
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

صوبہ پنجاب میں اسموگ اور دھند سے فلائٹ آپریشن متاثر ہوا ہے جس کے باعث 11 پروازیں منسوخ کردی گئی ہیں اور 3 کو متبادل ائیرپورٹس پر اتارا گیا جب کہ 53 پروازیں تاخیر کا شکار بھی ہوئیں۔

ایوی ایشن ذرائع کے مطابق کراچی سے فیصل آباد کی 2 پروازیں، لاہور کوئٹہ کی 2 پروازیں، جدہ سے لاہور کی پرواز، مسقط سے سیالکوٹ کی 2 پروازیں اور اسلام آباد گلگت کی 4 پروازیں بھی مسنوخ کردی گئیں۔

مزید پڑھیں:پاکستان بھر میں شدید اسموگ سے فضائی آپریشن متاثر، 34 پروازیں منسوخ

دوحہ سے ملتان کی پرواز کو اسلام آباد اتارا گیا اور بعد ازاں موسم ٹھیک ہونے پر پرواز کو واپس ملتان لایا گیا، جدہ سے لاہور کی پرواز کو بھی اسلام آباد اتار لیا گیا جب کہ دمام سے سیالکوٹ کی پرواز لاہور ائیرپورٹ پر اتارا گیا۔

لاہور سے کوالالمپور کی پرواز، لاہور سے بینکاک کی پرواز بھی آج صبح تک ٹیک آف نہ کرسکی جبکہ کراچی اسلام آباد کے مابین 7 پروازیں تاخیر کا شکار ہیں۔ کراچی لاہور کی 5 پروازیں بھی تاخیر کا شکار ہیں، لاہور ائیرپورٹ پر آمد و روانگی کی 19 پروازیں تاخیر کا شکار ہیں جبکہ لاہور سے دبئی اور ابوظہبی کی 3 پروازوں کی روانگی میں 6 گھنٹے سے زائد کی تاخیر ہوئی۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

آزاد کشمیر میں نئے قائد ایوان کا نام تحریک عدم اعتماد جمع کراتے وقت سامنے لایا جائے گا، پیپلز پارٹی

جنوبی پنجاب کے سابق ٹکٹ ہولڈرز کا تحریک لبیک پاکستان سے لاتعلقی کا اعلان

پنجاب میں ’ڈیجیٹل امن حصار‘ مکمل، لاؤڈ اسپیکر ایکٹ کے سخت نفاذ کا اعلان

پاک افغان مذاکرات: ایک کے بعد ایک نیا گیم، نصرت جاوید نے حقائق سے پردہ اٹھادیا

امریکا میں الو بڑھ گئے، محکمہ داخلہ کا سخت کارروائی کا فیصلہ

ویڈیو

پاک افغان مذاکرات: ایک کے بعد ایک نیا گیم، نصرت جاوید نے حقائق سے پردہ اٹھادیا

اقراء یونیورسٹی اسلام آباد میں ٹیکسٹائل تھیسس ڈسپلے، طلبہ کا حیران کن تخلیقی کام

نواز شریف کی خواہش پر بسنت کا تہوار لاہور میں منایا جائے گا؟

کالم / تجزیہ

مولانا فضل الرحمان ٹھیک شاٹس نہیں کھیل پا رہے

مذہب، فلسفہ اور ریاست

اگر  خوبرو ’دیئیلا‘ پاکستان میں آ جائے تو؟