حکومت نے طلبہ سے بھاری فیسیں لینے والے نجی میڈیکل کالجز کیخلاف کارروائی کا ارادہ کرلیا ہے؟

جمعہ 15 نومبر 2024
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

ملک بھر میں قائم نجی میڈیکل کالجز کی جانب سے فیسوں میں بھاری اضافہ کیا گیا ہے، جس پر حکومت نے ایسے تمام میڈیکل کالجز کے خلاف کارروائی پر غور شروع کردیا ہے۔

اس حوالے سے پاکستان مسلم لیگ ن کی پارلیمانی پارٹی کے لیڈر اور سینیٹ کی قائمہ کمیٹی برائے قومی صحت کے رکن سینیٹر عرفان صدیقی نے کہا ہے کہ سینیٹ کی قومی صحت کمیٹی پوری سنجیدگی کے ساتھ پرائیویٹ میڈیکل کالجوں میں زیرتعلیم بچوں پر بھاری فیسوں کے معاملے کا جائزہ لے رہی ہے۔

یہ بھی پڑھیں: سپریم کورٹ نے میڈیکل کالجز کی فیس سے متعلق درخواست ناقابل سماعت قرار دیدی

اسلام آباد کے میڈیکل کالجوں میں زیرتعلیم طلبا وطالبات اور ان کے والدین کے ایک وفد سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے بتایا کہ اس سلسلے میں سینیٹر پلوشہ خان کی سربراہی میں ایک 3 رکنی ذیلی کمیٹی کا باضابطہ نوٹیفیکیشن بھی جاری ہوچکا ہے جو آئندہ ہفتے اپنا کام شروع کردے گی۔

قبل ازیں، والدین اور طلبہ نے سینیٹر عرفان صدیقی کو اپنے مسائل سے آگاہ کرتے ہوئے بتایا کہ کالجوں نے یکطرفہ طورپر فیسوں میں بھاری اضافہ کردیا ہے جو گزشتہ سال کی نسبت کئی گنا زیادہ ہے، پرائیویٹ کالج پی ایم ڈی سی کی ہدایات کی بھی کھلی خلاف ورزی کر رہے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں: وزیراعظم نے میڈیکل کالجز میں داخلے کے خواہشمند طلبہ کو خوشخبری سنا دی

سینیٹر عرفان صدیقی نے وفد کو یقین دلایا کہ سب کمیٹی کی رپورٹ آنے کے بعد پی ایم ڈی سی ہدایات کی خلاف ورزی کرنے اور من مانے طریقے سے فیسوں میں اضافہ کرنے والے اداروں کے خلاف قانون کے تحت مناسب کارروائی کی جائے گی۔

انہوں نے کہا کہ یہ معاملہ حکومت کے پیش نظر بھی ہے جو جلد مناسب اقدام کرے گی۔ وفد نے قومی صحت کمیٹی کے چیئرمین سینیٹر عامر چشتی اور دیگر ارکان کا شکریہ ادا کیا جو اس اہم معاملے کا جائزہ لیتے ہوئے طلبا وطالبات کو استحصال سے بچانے کی کوشش کررہے ہیں۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

انتخابی ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی، الیکشن کمیشن کی جانب سے وزراء کو نوٹس جاری

افغانستان میں دہشتگرد تنظیموں کے بڑھتے اثر و رسوخ پر روس کی وارننگ

یورپی یونین فورم کے موقع پر اسحاق ڈار کی سفارتی سرگرمیاں تیز، ڈچ وزیر خارجہ سے اہم ملاقات

سیکیورٹی خدشات: جعفر اور بولان ایکسپریس جیکب آباد میں روک دی گئیں

چترال حملے میں ملوث طالبان لیڈر ٹی ٹی پی کنٹرول کمیشن کا سربراہ مقرر

ویڈیو

شیخ حسینہ واجد کی سزا پر بنگلہ دیشی عوام کیا کہتے ہیں؟

راولپنڈی میں گرین انیشی ایٹیو کے تحت الیکٹرو بس سروس کا باضابطہ آغاز

پختون قوم پرست جماعت عوامی نیشنل پارٹی کے مستقبل کو کتنا خطرہ ہے؟

کالم / تجزیہ

آزادی رائے کو بھونکنے دو

فتنہ الخوارج، تاریخی پس منظر اور آج کی مماثلت

افغان، بھارت تجارت: طالبان ماضی سے کیوں نہیں سیکھ پا رہے؟