پاکستان میں بدترین موسم سے فلائٹ آپریشن درہم برہم، متعدد پروازیں منسوخ، درجنوں تاخیر کا شکار

ہفتہ 16 نومبر 2024
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

بدترین موسم کے سبب پنجاب کےمختلف ایئرپورٹس پر قومی اور بین الاقوامی فلائٹس شیڈول شدید متاثر ہوگیا۔

اسموگ اور دھند کی لپیٹ میں آئے پنجاب کے مختلف ائیرپورٹس پر فلائٹ آپریشن درہم برہم ہونے کی وجہ 5 پروازیں منسوخ ہوگئیں، جبکہ 4 کو متبادل ایئرپورٹس پر لینڈ کرایا گیا اور 55 پروازیں تاخیر کا شکار ہو چکی ہیں۔

یہ بھی پڑھیں:لاہور ہائیکورٹ کی پنجاب حکومت کو اسموگ کے تدارک کے لیے 10 سالہ پالیسی بنانے کی ہدایت

میڈیا رپورٹس کے مطابق شدید موسمی خرابی کے سبب سیالکوٹ کا فلائٹ آپریشن زیادہ متاثر ہوا ہے، جہاں 3 غیر ملکی پروازیں لینڈ نہیں کر سکیں اور انہیں متبادل ایئرپورٹس پر اتارنا پڑا۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق شارجہ سے سیالکوٹ پہنچنے والی پرواز کو اسلام آباد اتارا گیا جبکہ سیالکوٹ سے شارجہ کے لیے پرواز بھرنے کو تیار فلائٹ منسوخ کر دی گئی۔ علاوہ ازیں مسقط سے سیالکوٹ کی پرواز  لاہور لینڈ کرنا پڑا ہے۔ مسقط سے سیالکوٹ پہنچی پرواز  پی ایف 737 کو بھی لاہور لینڈ کرایا گیا۔

جدہ سے 12 گھنٹے کی تاخیر کے بعد لاہور آنے پرواز  کو بھی اسلام آباد لینڈ ہونا پڑا۔

اس کے علاوہ  کراچی اور اسلام آباد کی 5 جبکہ لاہور کراچی کی 3 پروازیں 2 سے 5 گھنٹے تاخیر کا شکار ہوئیں۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق موسمی خرابی کے سبب پنجاب میں فلائٹ آپریشن شدید متاثر ہے، جہاں اب تک کل 11 پروازیں منسوخ اور متعدد تاخیر کا شکار ہوچکی ہیں۔

یہ بھی پڑھیں:اسموگ کی بگڑتی صورتِحال، پنجاب کے تعلیمی اداروں میں چھٹیاں بڑھا دی گئیں

تاخیر کا شکار بین الاقوامی پروازوں میں دبئی، استنبول، جدہ اور مدینہ سے کراچی کی فلائٹس شامل ہیں۔ اسلام آباد ایئرپورٹ کی دبئی، دمام، شارجہ، القسیم، جدہ، دوحہ اور کویت کی پروازوں کو بھی تاخیر کا منہ دیکھنا پڑا ہے۔

اسلام آباد سے ابو ظہبی، گلگت اور مسقط کی پروازوں کی روانگی میں بھی تاخیر رپورٹ ہوئی ہے، لاہور سے کوئٹہ، دمام، استنبول، القسیم اور  دبئی کی پروازوں جبکہ پشاور سے شارجہ، ابوظہبی، دبئی اور مسقط کی پروازوں کی آمد و روانگی میں تاخیر ہوئی۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق سیالکوٹ سے دبئی کی 2 پروازوں کی آمد اور روانگی میں تاخیر ہے، شارجہ سے فیصل آباد کی غیر ملکی ائیر لائن کی پروازوں کی آمد و روانگی میں 12 گھنٹے تاخیر ہوئی۔ ملتان سے دبئی کراچی کی پروازوں کی آمد روانگی میں بھی تاخیر ہوئی ہے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp