لاہور ہائیکورٹ کی پنجاب حکومت کو اسموگ کے تدارک کے لیے 10 سالہ پالیسی بنانے کی ہدایت

جمعہ 15 نومبر 2024
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

لاہور ہائیکورٹ نے حکومت پنجاب کو اسموگ کے تدارک کے لیے 10 سالہ پالیسی تشکیل دینے کی ہدایت کی ہے۔

لاہور ہائیکورٹ نے صوبائی حکومت کو زرعی زمینوں پر ہاؤسنگ سوسائٹیاں بنانے پر پابندی لگانے کی ہدایت کی ہے اور کہا ہے کہ حکومت 10 مرلہ گھروں میں واٹر ٹریٹمنٹ پلانٹ لگانا بھی لازمی قرار دے۔

یہ بھی پڑھیں: اسموگ: علی ظفر کا مریم اورنگزیب سے حکومتی پالیسی کی تفصیلات فراہم کرنے کا مطالبہ

عدالت نے حکومت کو اسموگ کے تدارک کے اقدامات پر عمل درآمد رپورٹس دوبارہ پیش کرنے کی ہدایت کرتے ہوئے درخواست کی سماعت اگلے ہفتے تک ملتوی کردی ہے۔

واضح رہے کہ اسموگ نے بدستور پنجاب کو بری طرح اپنی لپیٹ میں لیا ہوا ہے اور لاہور آج بھی دنیا کے آلودہ ترین شہروں میں سرفہرست ہے جہاں آج صبح کے اوقات میں ائیر کوالٹی انڈیکس 710 ریکارڈ کیا گیا۔

یہ بھی پڑھیں: ن لیگ نے 11 سالہ دور حکومت میں کیا کِیا؟ پنجاب اسمبلی میں اسموگ کے معاملے پر گرما گرم بحث

وزیراعظم شہباز شریف کی ہدایت پر آج ملک بھر میں نماز استسقا کے اہتمام کا سرکلر جاری کردیا گیا ہے۔ وزارتِ مذہبی امور کی جانب سے وفاق اور صوبائی سطح پر نماز استسقا کے اہتمام کی ہدایت کی گئی ہے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

سعودی عرب کی مصنوعی ذہانت کے میدان میں نمایاں عالمی پیش رفت، اے آئی انڈیکس درجہ بندی میں بہتری

بلوچستان میں افسران کی فیلڈ میں موجودگی یقینی بنانے کے لیے ڈیجیٹل مانیٹرنگ کا فیصلہ

سعودی عرب کا پاکستان کے لیے 3 ارب ڈالر اضافی معاونت کا اعلان، 5 ارب ڈالر ڈپازٹ کی مدت میں توسیع

ایران امریکا مذاکرات کا دوسرا دور، جے ڈی وینس، وٹکاف اور جیرڈ کشنر حصہ لیں گے، سی این این

مریم نواز شریف کی وزارت اعلیٰ کے 2 برس، لوگ کیا کہتے ہیں؟

ویڈیو

مریم نواز شریف کی وزارت اعلیٰ کے 2 برس، لوگ کیا کہتے ہیں؟

پاکستان کی ثالثی نے دنیا بھر کی سٹاک مارکیٹ کو بچا لیا

پاکستان، ایران اور امریکا کے درمیان امن معاہدے کے لیے مزید کیا سکتا ہے؟

کالم / تجزیہ

محبت، کتابیں اور دستوئیفسکی کے ’بیچارے لوگ‘

ایران امریکا تصادم کس طرف جا رہا ہے؟

ایک تھی آشا