قومی کرکٹ ٹیم کے بیٹنگ کوچ محمد یوسف نے استعفیٰ دے دیا

ہفتہ 16 نومبر 2024
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

قومی کرکٹ ٹیم کے بیٹنگ کوچ محمد یوسف نے عہدے سے استعفیٰ دے دیا۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق محمد یوسف نے اپنا استعفیٰ پاکستان کرکٹ بورڈ کو بھجوا دیا ہے۔

یہ بھی پڑھیں پاکستان کرکٹ ٹیم کے غیرملکی کوچز اپنی مدت پوری کیوں نہیں کر پاتے؟

میڈیا رپورٹس میں کہا گیا ہے کہ محمد یوسف نے انڈر 19 کرکٹ کے کوچ کے عہدے سے بھی استعفیٰ دے دیا ہے، اب انڈر 19 میں ان کی جگہ غلام علی کو ذمہ داریاں ملنے کا امکان ہے۔

یاد رہے کہ بیٹنگ کوچ سے پہلے محمد یوسف سلیکشن کمیٹی کے ممبر بھی رہے ہیں۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق سلیکشن کمیٹی کے سابق ممبر وہاب ریاض کو اب ایک بار پھر پی سی بی میں اہم ذمہ داریاں ملنے کاامکان ہے۔

وہاب ریاض کو چیمپیئنز ایونٹس کے معاملات کو دیکھنے کے لیے ذمہ داری دی جاسکتی ہے۔

یہ بھی پڑھیں پاکستان کرکٹ ٹیم باصلاحیت، کارکردگی میں تسلسل نہ ہونا اہم مسئلہ ہے، کوچ جیسن گلیسپی

وہاب ریاض قومی سلیکشن کمیٹی کے ممبر اور ٹیم مینیجر بھی رہے ہیں، جبکہ گزشتہ نگراں دور حکومت میں وہ وزیر کھیل پنجاب تھے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp