پاکستان کے صوبہ بلوچستان کی مٹی ہنرمند اور باصلاحیت نوجوانوں سے بھری پڑی ہے، کوئٹہ سے تعلق رکھنے والی ہونہار طالبہ نے اس بات کو سچ کر دکھایا ہے۔
12 سالہ ارپانگہ بریال نے عالمی ’کوپر نیکس اولمپیاڈ‘ کے اگلے مرحلے کے لیے کوالیفائی کرلیا۔ اس مقابلے میں 50 سے زیادہ ممالک کے 25 ہزار سے زیادہ طلبہ نے حصہ لیا۔
ارپانگہ جنوری 2025 میں امریکا میں ہونے والے عالمی مقابلے میں بلوچستان کی نمائندگی کرکے صوبے اور ملک کا نام روشن کرنا چاہتی ہیں جبکہ ان کے والد بھی بیٹی کی کامیابی پر خوش ہیں۔
’کوپرنیکس اولمپیاڈ‘ جدید علمی، سائنسی کھوج اور طلبہ کی پوشیدہ صلاحیتوں کو اجاگر کرنے کے لیے جانا جاتا ہے۔ ارپانگہ ہیوسٹن میوزیم آف نیچرل سائنس اور ناسا کے جانسن اسپیس سینٹر کا دورہ بھی کریں گی۔