سوشل میڈیا پر ایک ویڈیو وائرل ہو رہی ہے جس میں وزیراعلیٰ ہاؤس پشاور میں ورکرز اجلاس کے دوران ’الجہاد، الجہاد‘ کے نعرے لگائے جا رہے ہیں۔
وائرل ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا علی امین گنڈاپور نے جب کہا کہ ہم نےعمران خان کی رہائی بغیر واپس نہیں آنا تو کارکنوں نے ’ الجہاد الجہاد‘ ، ’انقلاب آئے گا‘ اور ’عمران تیرے جانثار‘ کے نعرے لگانا شروع کردیے۔ علی امین گنڈاپور نے بھی پی ٹی آئی کارکنوں کے ساتھ مل کر نعرے لگائے۔
پی ٹی آئی کارکنوں کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوئی تو صارفین کی جانب سے اس پر مختلف تبصرے کیے گئے، صحافی فرزانہ علی لکھتی ہیں کہ پختونوں کی قسمت میں ’الجہاد، الجہاد‘ ہی لکھا ہے، کبھی مذہب کے نام پر اور کبھی سیاست کے نام پر۔
میرے خیال میں پختونوں کی قسمت میں الجہاد الجہاد ہی لکھا ہے ۔۔۔
کھبی مذہب کے نام پر اور کھبی سیاست کے نام پر ۔۔۔۔۔ pic.twitter.com/aZ6fgFrzng
— Farzana Ali (@farzanaalispark) November 18, 2024
ایڈووکیٹ مدیحہ شاہ لکھتی ہیں کہ یہ بغاوت نہیں تو اور کیا ہے، یہ جہاد نہیں سیاست الفساد ہے۔ ان کا مزید کہنا تھا کہ ریاست ان نعروں کو سنجیدگی کے ساتھ لے کیونکہ 9 مئی سے پہلے بھی ایسے ہی حلف لیے گئے تھے اور پھر نہ کرنل شیر کا مجسمہ بچا اور نہ ہی ایم ایم عالم کا جہاز۔
ریاست اس نعروں کو سیریس لیں🚨
یہ بغاوت نہیں تو اور کیا ہے ل؟ یہ الجہاد نہیں سیاست الفساد ہے نو مئی سے پہلے بھی ایسے حلف لئے گئے اور پھر نہ کرنل شیر کا مجسمہ بچا نہ ایم ایم عالم کا جہاز
👈علی امین گنڈا پور کی زیرصدارت اجلاس میں ’’الجہاد الجہاد‘‘ کے نعرے
pic.twitter.com/1Ng1a93MSt— Adv Madiha Shah (@MadihaShah_adv) November 18, 2024
جاوید سومرو نے پی ٹی آئی کی جانب سے لگائے گئے’الجہاد‘ کے نعروں پر لکھا کہ اگر عمران خان کی رہائی جہاد سے ہو گی تو پھر ملکی قوانین کی کیا حیثیت رہ جائے گی۔
صحیح کہیں یا غلط،، لیکن وزیر اعلی خیبر پختونخواہ علی امین گنڈا پور کارکنوں کے سامنے نعرے لگوا کر کارکنوں کا لہو گرما رہے ہیں۔۔ اس تقریب میں الجہاد کے نعرے لگوائے گئے۔۔ اگر خان کی رہائی جہاد سے ہوگی تو پہر ملکی قوانین کی کیا حیثیت۔۔۔؟ pic.twitter.com/k5jDeuOzHW
— javed soomro (@SoomroJaved) November 18, 2024
وزیرِ اطلاعات پنجاب عظمی بخاری نے کہا ہے کہ ریاست کے خلاف جہاد حکومتیں نہیں خارجی کرتے ہیں۔ اگر طالبان کی طرح ’الجہاد‘ کے نعرے لگائیں گے تو ان کے ساتھ وہی سلوک ہوگا جو خارجیوں کے ساتھ ہوتا ہے۔
الجہاد، الجہاد کے نعرے لگائے جا رہے ہیں۔ ریاست کے خلاف جہاد حکومتیں نہیں کرتی ، خارجی کرتے ہیں۔ اگر طالبان کی طرح الجہاد کے نعرے لگائیں گے تو ان کے ساتھ وہی سلوک ہوگا جو خارجیوں کے ساتھ ہوتا ہے۔ عظمٰی بخاری pic.twitter.com/pCYD4Gevaz
— WE News (@WENewsPk) November 18, 2024
ایک ایکس صارف نے لکھا کہ احتجاج سے انقلاب پر منتقل ہوئے اور اب انقلاب سے جہاد پر منتقل ہو گئے ہیں، ایک صوبے کا وزیر اعلیٰ سرکاری وسائل اور سرکاری مشینری لے کر ریاست کے خلاف جہاد کرنے نکلے گا اور الجہاد الجہاد کے نعروں سے ریاست کو للکار رہا ہے۔
احتجاج سے انقلاب پر منتقل ہوئے اور اب انقلاب سے جہاد پر منتقل ہو گئے ہیں ایک صوبے کا وزیر اعلیٰ سرکاری وسائل سرکاری مشینری لے کر ریاست کے خلاف جہاد کرنے نکلے گا اور الجہاد الجہاد کے نعروں سے ریاست کو للکار رہا ہے pic.twitter.com/WUpb6uJFEL
— Pir Adnan Bodla (@PirAdnanBodla) November 18, 2024
واضح رہے کہ تحریک انصاف نے 24 نومبر کو اسلام آباد میں احتجاج کا اعلان کررکھا ہے جس کے لیے ملک بھر سے کارکنان کو وفاقی دارالحکومت پہنچنے کا کہا گیا ہے۔ پی ٹی آئی کی قیادت اس احتجاج کو ’فائنل کال‘ قرار دے رہی ہے۔