میانوالی: نامعلوم افراد کا الیکٹرک بس پر پتھراؤ، شیشے توڑ دیے

ہفتہ 20 ستمبر 2025
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

میانوالی میں نامعلوم افراد نے الیکٹرک بس پر پتھراؤ کیا ہے، جس سے الیکٹرک بس کے شیشے ٹوٹ گئے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں: پنجاب میں ایکو فرینڈلی ٹرانسپورٹ کا نیا دور، میانوالی میں الیکٹرک بس سروس کا آغاز

میڈیا رپورٹس کے مطابق میانوالی کے علاقے موچھ کے قریب نامعلوم افراد نے الیکٹرک بس پر پتھراؤ کیا، جس سے بس کا شیشہ ٹوٹ گیا، وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز نے 5 روز قبل ہی میانوالی میں الیکٹرک بس سروس کا افتتاح کیا تھا۔

پتھراؤکے دوران بس میں سوار تمام مسافر محفوظ رہے اور کسی کو کوئی نقصان نہیں پہنچا، پولیس نے واقعے کی تفتیش شروع کر دی ہے۔

یہ بھی پڑھیں: پنجاب میں الیکٹرک بسیں، اضافی سہولیات کیا ہیں؟

یاد رہے کہ پہلے مرحلے میں میانوالی میں 15الیکٹرک بسیں چلائی گئی ہیں۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp