24 نومبر کو صرف پی ٹی آئی نہیں پورا پاکستان باہر نکلے، عمران خان کا اڈیالہ جیل سے اہم پیغام

پیر 18 نومبر 2024
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے بانی عمران خان نے کہا ہے کہ 24 نومبر کو احتجاج کی فائنل کال صرف پی ٹی آئی کے لیے نہیں ہے، پاکستان بھر کے عوام اس روز اپنے حقوق کے لیے باہر نکلیں۔

سابق وزیراعظم عمران خان کی ہمشیرہ علیمہ خان نے اڈیالہ جیل کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے بانی پی ٹی آئی کا پیغام سامنے لایا۔

یہ بھی پڑھیں عمران خان کی فائنل کال، کیا پی ٹی آئی احتجاج کو دھرنے میں بدل پائے گی؟

انہوں نے کہاکہ عمران خان نے 24 نومبر کو پاکستان بھر کے عوام کو احتجاج کے لیے باہر نکلنے کی دعوت دی ہے، یہ احتجاج صرف پی ٹی آئی کا نہیں ہے۔

علیمہ خان کے مطابق عمران خان کا مؤقف ہے کہ 8 فروری کو ہونے والے عام انتخابات میں عوام نے پی ٹی آئی کو ووٹ دیا لیکن ہمارا مینڈیٹ چرا کر چوروں کو ایوان میں بٹھا دیا گیا۔ ایسے اقدامات سے قوم کو غلام بنا دیا گیا ہے اب لوگوں کو اپنے اور اپنے بچوں کے لیے گھروں سے باہر نکلنا ہوگا۔

عمران خان کی ہمشیرہ نے کہاکہ عمران خان کا مؤقف ہے کہ اس وقت ملک میں میڈیا اور جوڈیشری کو تباہ کردیا گیا ہے، میڈیا کا گلا گھونٹنے کے لیے وی پی این پر بھی پابندی لگا دی گئی۔

انہوں نے کہاکہ عمران خان نے 24 نومبر کو اوورسیز پاکستانیوں کو بھی احتجاج کرنے کا کہا ہے اور اپیل کی ہے اوورسیز پاکستانیوں کو ملک کا احساس ہونا چاہیے۔

علیمہ خان کے مطابق عمران خان نے اوورسیز پاکستانیوں کو کہا ہے کہ وہ 24 نومبر کو اپنے اپنے ملکوں میں نکل کر احتجاج ریکارڈ کرائیں اور کہیں کہ یہ جو ظلم ہورہا ہے یہ ہمارے لیے قابل قبول نہیں۔

صحافی نے جب سوال کیاکہ پرویز الٰہی پردہ اسکرین سے کیوں غائب ہیں؟ تو اس کے جواب میں انہوں نے کہاکہ مجھے اس حوالے سے کچھ معلوم نہیں۔

یہ بھی پڑھیں اس بار خیبرپختونخوا کے نوجوان عمران خان کو جیل سے نکالنے کا تہیہ کرچکے، بیرسٹر سیف

واضح رہے کہ بانی پی ٹی آئی عمران خان نے 24 نومبر کو اسلام آباد میں احتجاج کی کال دی ہے، اور کہا ہے کہ اب ہم مطالبات کی منظوری تک واپس نہیں جائیں گے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

ایم کیو ایم کی خاتون رکن کہکشاں خان کو امریکا میں 8 سال قید کی سزا، جرم کیا تھا؟

شیخ حسینہ کی سزائے موت کے فیصلے پر کوئی بدامنی نہیں ہوئی، بنگلہ دیشی مشیر داخلہ کا دعویٰ

سونے کی قیمت میں بڑا اضافہ، فی تولہ قیمت کتنی ہو گئی؟

وزیرِ اعظم شہباز شریف کی آئندہ مون سون سے قبل تیاری کی ہدایت، قلیل المدتی منصوبے کی منظوری

شاہزیب خانزادہ کی ویڈیو بنانے والے شاہد بھٹی کے خلاف کیا کارروائی ہوگی؟ عطااللہ تارڑ نے بتادیا

ویڈیو

مردوں کےعالمی دن پر خواتین کیا سوچتی ہیں، کیا کہتی ہیں؟

کوئٹہ کے مقبول ترین روایتی کلچوں کا سفر تندور کی دھیمی آنچ سے دلوں تک

27ویں ترمیم نے چیخیں نکلوا دیں، فیض حمید کیس میں بڑا کھڑاک

کالم / تجزیہ

پاک افغان تناؤ، جے شنکر کے بیان سے امید باندھیں؟

تحریک انصاف کو نارمل زندگی کی طرف کیسے لایا جائے؟

فواد چوہدری کی سیز فائر مہم اور اڈیالہ جیل کا بھڑکتا الاؤ