’مس یونیورس 2024‘، دنیا کی سب سے خوبصورت دوشیزہ کس ملک سے ہیں؟

منگل 19 نومبر 2024
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

ڈنمارک نے تاریخ رقم کرتے ہوئے پہلی بار خوبصورتی کے مقابلے ’مس یونیورس‘ کا اعزاز اپنے نام کیا ہے۔ میکسیکو میں ہونے والے 73ویں مقابلے میں ڈنمارک کی 21 سالہ دوشیزہ وکٹوریا کجائر (Victoria Kjaer) نے ’مس یونیورس‘ کا اعزاز اپنے نام کیا۔

 

View this post on Instagram

 

A post shared by Miss Universe (@missuniverse)

فائنل مقابلے میں دنیا بھر کی 130 لڑکیوں نے حصہ لیا اور پہلی بار مقابلے میں 28 سال سے زائد العمر خواتین نے بھی حصہ لیا۔ یہی نہیں بلکہ پہلی بار شادی شدہ، ماؤں اور ٹرانس جینڈرز نے بھی حصہ لیا۔ ’مس یونیورس‘ کے فائنل میں دوسری پوزیشن نائیجریا کی دوشیزہ نے حاصل کی جبکہ تاریخ میں پہلی بار ڈنمارک کی دوشیزہ نے اعزاز اپنے نام کیا۔

’مس یونیورس‘ منتخب ہونے والی 21 سالہ دوشیزہ وکٹوریا کجائر نہ صرف جانوروں کے حقوق کی رہنما ہیں بلکہ وہ ڈانسر اور کاروباری خاتون بھی ہیں۔ مس یونیورس کے مقابلہ پانچویں بار میکسیکو سٹی میں منعقد ہوا، ماضی میں میکسیکو کی متعدد دوشیزائیں مس یونیورس منتخب ہو چکی ہیں۔

مزید پڑھیں: اداکارہ نور زرمینہ مس یونیورس پاکستان 2024 منتخب

اس بار مقابلے میں پہلی بار ایک 40 سالہ خاتون بھی شریک تھیں جبکہ شادی شدہ اور مائیں بھی مقابلے میں شریک تھیں۔ اس بار مقابلوں میں وینزویلا کی 28 سالہ مس وینزویلا بھی شامل تھیں جو وہاں کی پہلی ایسی دوشیزہ تھیں جو بچے کی پیدائش کے بعد ’مس وینزویلا‘ منتخب ہوئی تھیں۔

’مس یونیورس‘ منتظمین نے 2023 میں ہی زائد العمر، شادی شدہ، ماؤں، فربہ خواتین اور ٹرانس جینڈرز کو بھی مقابلے کا حصہ بنانے کا اعلان کیا تھا۔ ماضی میں خوبصورتی کے مقابلوں میں 28 سال سے کم عمر ایسی لڑکیوں کو مقابلے کی اجازت ہوتی تھی جو غیر شادی شدہ ہوتی تھیں۔

21 سالہ نوجوان حسینہ 73ویں مس یونیورس منتخب ہوئیں، ڈنمارک کی وکٹوریہ کو 125 ممالک کی حسیناؤں میں سب سے خوبصورت اور جاذب نظر قرار دیا گیا۔پچھلے سال 72واں مس یونیورس مقابلہ نکاراگوا کی 23 سالہ حسینہ شینس پالاسیوس کے نام رہا تھا اور انہوں نے مس یونیورس 2023 کا تاج اپنے سر سجایا تھا۔

 

View this post on Instagram

 

A post shared by Miss Universe (@missuniverse)

واضح رہے کہ مس یونیورس 1952 سے ہر سال منعقد ہونے والا بین الاقوامی مقابلہ حسن ہے، جس میں دنیا بھر کے ممالک سے حسینائیں اپنے ملک کی نمائندگی کرتے ہوئے یہ اعزاز حاصل کرنے کی کوشش کرتی ہیں۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp