ای سی سی اجلاس: سردیوں کے لیے بجلی کا خصوصی پیکج، این ڈی ایم اے کے لیے گرانٹ کی منظوری

منگل 19 نومبر 2024
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

وفاقی وزیر خزانہ محمد اورنگزیب کی زیرصدارت اقتصادی رابطہ کمیٹی (ای سی سی) کے اجلاس میں سردیوں کے لیے بجلی کے خصوصی پیکج کی منظوری دے دی گئی۔

اجلاس کے بعد جاری اعلامیہ کے مطابق وزیر خزانہ محمد اورنگزیب نے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہاکہ سردیوں کے لیے بجلی کا خصوصی پیکج 3 ماہ کے لیے ہوگا۔

یہ بھی پڑھیں بجلی تقسیم کارکمپنیوں کی اجارہ داری ختم، صارفین اب دیگر سپلائرز سے بھی بجلی خرید سکیں گے

انہوں نے کہاکہ اس پیکج کے تحت جو صارفین 200 سے زیادہ یونٹ بجلی استعمال کریں گے انہیں 26 روپے 7 پیسے فی یونٹ کے حساب سے ادائیگی کرنا ہوگی۔

اقتصادی رابطہ کمیٹی اجلاس کے اعلامیہ میں کہا گیا ہے کہ کے الیکٹرک سمیت بجلی کی تمام تقسیم کار کمپنیوں کے صارفین کو پیکج دیا جائےگا۔

اعلامیہ کے مطابق اجلاس میں نیشنل ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی (این ڈی ایم اے) کے لیے 3.1 ارب روپے کی گرانٹ کی بھی منظوری دی گئی۔

یہ بھی پڑھیں ای سی سی نے وزیراعظم کے نظر ثانی شدہ ریلیف پیکج کی منظوری دے دی

وزیر خزانہ محمد اورنگزیب کی زیرصدارت اجلاس میں وزیر توانائی اویس لغاری، وزیر منصوبہ بندی و ترقی احسن اقبال، وزیر تجارت جام کمال، احمد چیمہ اور دیگر نے شرکت کی۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

’علم حاصل کرنے سے ہی عزت بڑھتی ہے‘، مریم نواز کا بھکر میں دانش اسکول کا افتتاح

نیشنل ایکشن پلان پر اتفاق رائے موجود، دہشتگردی کے معاملے پر سیاسی الزام تراشی بند ہونی چاہیے، طلال چوہدری

واٹس ایپ بدلنے جارہا ہے، صارفین کے لیے پریمیم فیچرز کا اعلان

واٹس ایپ بیٹا صارفین کے لیے نیا فیچر، چینل اپڈیٹس کی کارکردگی جانچنا آسان

نواز شریف کا داتا دربار کا دورہ، مزار پر پھول چڑھائے، ملکی سلامتی کے لیے دعائیں

ویڈیو

ریاض: پاکستان انٹرنیشنل اسکول میں سالانہ اسپورٹس گالا، نظم و ضبط اور ٹیم اسپرٹ کا بہترین مظاہرہ

لاہور میں ماں بیٹی کے مین ہول میں گرنے کا واقعہ، عوام کیا کہتے ہیں؟

وزیراعظم پاکستان سے آذربائیجان کے صدر کے خصوصی نمائندے کی ملاقات، دوطرفہ تعلقات مزید مضبوط بنانے پر اتفاق

کالم / تجزیہ

دہشتگردی کے خلاف جنگ جیتنے کے علاوہ کوئی آپشن نہیں

وفاق اور گل پلازہ

’لڑکی لیزنگ پر لے لو‘