پنجاب کے تعلیمی اداروں کے لیے موسم سرما کی تعطیلات کب ہوں گی؟

بدھ 20 نومبر 2024
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

ہر سال موسم سرما کے پیش نظر پنجاب حکومت کی جانب سے صوبے بھر کے تعلیمی اداروں کے لیے موسم سرما کی 2 ہفتوں کی تعطیلات کا اعلان متوقع ہے۔

یوں تو اس ضمن میں حتمی فیصلہ محکمہ اسکول ایجوکیشن پنجاب موسم کی صورتحال کا جائزہ لینے کے بعد کرے گا، تاہم میڈیا رپورٹس کے مطابق سرکاری اور نجی اسکولوں کے لیے موسم سرما کی تعطیلات 21 دسمبر سے شروع ہو کر یکم جنوری 2025 کو ختم ہونے کا امکان ہے۔

یہ بھی پڑھیں:اسموگ: پنجاب کے متعدد اضلاع میں اسکول بند، آن لائن کلاسز کا اعلان

ذرائع کے مطابق اس سال کی شدید اسموگ، جس کی وجہ سے رواں ماہ اسکولوں کو عارضی طور پر بند کرنا پڑا، شیڈول کو بھی متاثر کر سکتی ہے۔

پچھلے سال موسم سرما کی چھٹیاں شروع میں 18 دسمبر سے 31 دسمبر تک جاری رہیں لیکن بعد میں غیر متوقع حالات کی وجہ سے اسے بڑھا کر 9 جنوری کر دیا گیا۔

آج پنجاب حکومت نے اسموگ کی سطح میں نمایاں کمی کے بعد راولپنڈی، فیصل آباد اور گوجرانوالہ ڈویژن میں اسکول دوبارہ کھول دیے ہیں، تاہم لاہور اور ملتان ڈویژن میں ادارے اگلی اطلاع تک بند رہیں گے۔

مزید پڑھیں:اسموگ میں بہتری، 2 ڈویژنز کے علاوہ پنجاب بھر میں تعلیمی ادارے کھولنے کا فیصلہ

طلبا کی حفاظت اور بلاتعطل تعلیمی عمل یقینی بنانے کے لیے، پنجاب اسکول ایجوکیشن ڈیپارٹمنٹ نے صوبے کے تمام اسکولوں کے لیے اپ ڈیٹ کردہ معیاری آپریٹنگ طریقہ کار بھی متعارف کرائے گئے ہیں۔

حکومت کی توجہ سردیوں کے موسم میں صحت عامہ کے خدشات کے ساتھ تعلیمی ضروریات کو متوازن کرنے پر مرکوز ہے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp