سپریم کورٹ نے اسلام آباد کے سیکٹر ایف 14 اور 15 میں ججز اور بیوروکریٹس کو پلاٹ الاٹمنٹ کا معاملے پر اپنا محفوظ شدہ فیصلہ سناتے ہوئے اسلام آباد ہائیکورٹ کا فیصلہ کالعدم قرار دے دیا۔
سپریم کورٹ کے 3 رکنی بینچ میں شامل جسٹس عائشہ ملک نے کیس کا محفوظ شدہ مختصر فیصلہ سنایا۔ عدالت نے فیڈرل گورنمنٹ ایمپلائز ہاوسنگ اتھارٹی کی اپیل منظور کرتے ہوئے اسلام آباد ہائیکورٹ کا فیصلہ کالعدم قرار دیا۔
یہ بھی پڑھیں: اسلام آباد ایف 14، 15 ہاؤسنگ اسکیم ختم کرنے کیخلاف اپیل پر فیصلہ محفوظ
سپریم کورٹ نے اسلام آباد ہائیکورٹ کو دوبارہ معاملہ دیکھنے کی ہدایت کی ہے۔
یاد رہے کہ اسلام آباد ہائیکورٹ نے فیڈرل گورنمنٹ ایمپلائز ہاوسنگ اسکیم کو غیرآئینی قرار دیا تھا۔ جسٹس منیب اختر کی سربراہی میں سپریم کورٹ کے 3 رکنی بینچ نے 21 مئی کو اسلام آباد ہائیکورٹ کے فیصلے کے خلاف درخواست پر فیصلہ محفوظ کیا تھا۔
پی بی 21 حب میں دوبارہ گنتی کا معاملہ
سپریم کورٹ نے بلوچستان کے صوبائی حلقے پی بی 21 حب میں دوبارہ گنتی کے معاملے پر پاکستان پیپلز پارٹی کے امیدوار علی حسن زہری کی اپیل منظور کرتے ہوئے معاملہ الیکشن کمیشن کو بجھوا دیا۔
یہ بھی پڑھیں: سپریم کورٹ: بلوچستان کے حلقہ پی بی 45 کے 15 پولنگ اسٹیشنز پر دوبارہ گنتی کا فیصلہ برقرار
جسٹس شاہد وحید کی سربراہی میں 3 رکنی بینچ نے درخواست کی سماعت کی۔ عدالت نے الیکشن کمیشن کو حکم دیا ہے کہ وہ دوبارہ گنتی کی درخواست کو ازسر نو سن کر فیصلہ کرے۔