اسلام آباد ایف 14، 15 ہاؤسنگ اسکیم ختم کرنے کیخلاف اپیل پر فیصلہ محفوظ

منگل 21 مئی 2024
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

اسلام آباد میں ایف14 اور ایف15 کے پلاٹس اور ہاؤسنگ اسکیم کو ختم کرنے کے خلاف اپیلوں پر سپریم کورٹ نے فیصلہ محفوظ کرتے ہوئے ہدایت کی کہ فریقین تحریری معروضات جمع کرانا چاہیں تو 3ہفتوں میں جمع کرا سکتے ہیں۔

جسٹس منیب اختر کی سربراہی میں جسٹس محمد علی مظہر اور جسٹس عائشہ ملک پر مشتمل تین رکنی بنچ نے کیس کی سماعت کی۔ ایڈیشنل اٹارنی جنرل عامر رحمان، وکیل متاثرین حافظ احسان کھوکھر اور عزیز بھنڈاری عدالت میں پیش ہوئے۔

اٹارنی جنرل نے دلائل دیے کہ اسلام آباد ہائیکورٹ کے فیصلے کے خلاف ہیں، سپریم کورٹ کا ایک عدالتی بینچ ہاؤسنگ سوسائٹی کے پبلک مقاصد کے استعمال کے حق میں فیصلہ دے چکا ہے۔

اٹارنی جنرل نے کہا کہ ہائیکورٹ نے اپنے سنگل رکنی بینچ کے فیصلے کو ایک جگہ برقرار رکھا ساتھ ہی پوری اسکیم ہی اڑا دی، ہائیکورٹ کی ہدایت پر پہلے وفاقی کابینہ سے نظرثانی شدہ پالیسی منظور کی گئی۔

ایڈیشنل اٹارنی جنرل نے کہا کہ اگلی سماعت پر عدالت نے فیصلہ ہی محفوظ کرلیا، ہاؤسنگ اسکیم سے عوامی پیسے کا نقصان نہیں ہوا۔ ہائیکورٹ نے اٹارنی جنرل کو نوٹس دیے بغیر فیصلہ دیا۔

وکیل متاثرین حافظ احسان کھوکھر نے موقف اختیار کیا کہ ہائیکورٹ نے وہ اختیار استعمال کیا جس کا اسے اختیار ہی حاصل نہیں تھا۔

متاثرین کے ایک اور وکیل عزیز بھنڈاری نے کہا کہ ہر کوئی اسلام آباد ہائیکورٹ کے فیصلے کے خلاف ہے۔

عدالت نے کارروائی مکمل کرنے کے بعد تمام دلائل کی روشنی میں فیصلہ محفوظ کرلیا۔

واضح رہے جسٹس اطہر من اللہ اور جسٹس محسن اختر کیانی پر مشتمل اسلام آباد ہائیکورٹ کے 2رکنی بینچ نے ملازمین کا کوٹہ ختم کردیا تھا۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

          کپتانی کا خبط: سیاست سے کھیل تک

64 سال کی عمر میں بھی ٹام کروز اتنے فِٹ کیسے ہیں؟ اداکار نے اپنی فٹنس کا راز بتا دیا

امریکی بحری ناکہ بندی دوبارہ نافذ، ایران میں متعدد فوجی اہداف پر حملے

پاک فوج ملک کے لیے جانوں کا نذرانہ پیش کر رہی ہے، مولانا کا بیان انتہائی غیر ذمہ دارانہ ہے، پشاور کے شہری

شمالی پہاڑی علاقوں میں بارشوں کی پیشگوئی، گلیشیئر پگھلنے اور سیلاب کا خدشہ، متعدد سڑکیں بند

ویڈیو

پاک فوج ملک کے لیے جانوں کا نذرانہ پیش کر رہی ہے، مولانا کا بیان انتہائی غیر ذمہ دارانہ ہے، پشاور کے شہری

ایم کیو ایم کے دھڑے آمنے سامنے، شہری سندھ کے حقوق کی تحریک یا اقتدار کی نئی جنگ؟

خوبصورت پنجاب: گوجرانوالہ کے ایمن آباد بازار کی اپ گریڈیشن مکمل

کالم / تجزیہ

          کپتانی کا خبط: سیاست سے کھیل تک

طوفانی بولنگ اور ماجد خان کی دلیری

پانی کی بڑھتی قلت ایک مربوط منصوبہ بندی کی متقاضی