پاکستان تحریک انصاف کی جانب سے 24 نومبر کو اسلام آباد میں احتجاج اور دھرنے کی کال دی گئی ہے۔ جس کے سبب جڑواں شہروں میں کے داخلی اور خارجی راستوں کو یقینی طور پر بند کیا جائے گا۔ جس کی وجہ سے کاروبار بھی متاثر ہوگا۔ کیونکہ پی ٹی آئی کے گزشتہ احتجاجات کو دیکھا جائے تو اس دوران نہ صرف مارکیٹوں کی بندش دیکھی گئی، بلکہ شادی ہالز اور مارکیز بھی بند رہی ہیں۔
وی نیوز نے چند مارکیز اور شادی ہالز کی مینجمنٹ سے بات کی اور جاننے کی کوشش کی۔ انہیں اس طرح کے احتجاجات سے کیا نقصان ہوتا ہے۔
شادی ہالز کی مینجمنٹ کا احتجاج کے حوالے سے کہنا تھا کہ شادی ہالز یا مارکیز کی بندش سے صرف ان کے ہی روزگار نہیں بلکہ ان سے منسلک تمام اسٹاف کا روزگار متاثر ہوتا ہے۔ اور وہ لوگ جنہوں نے شادیوں کے لیے بکنگ کی ہوتی ہے۔ ان لوگوں کا بہت نقصان کے ساتھ دیگر مشکلات بھی ہوتی ہیں۔
ان کا یہ بھی کہنا تھا کہ ہمارے سے ڈیکوریشن کا عملہ، ویٹرز، گوشت فروش، سبزی فروش اور دیگر لوگ منسلک ہوتے ہیں۔ اور صرف ایک احتجاج کی وجہ سے ہمیں لاکھوں کا نقصان ہوتا ہے۔ جس کی وجہ سے ہمارے ساتھ یہ لوگ بھی مشکل سے گزرتے ہیں۔