پاکستان شوبز انڈسٹری سے وابستہ معروف ہدایت کار سید نور کا کہنا ہے کہ ماضی میں جاوید شیخ اور ان کے درمیان لڑکیوں سے دوستی کرنے کا مقابلہ رہتا تھا۔
سید نور نے حال ہی میں ایک شو میں بطور مہمان شرکت کی جہاں انہوں نے ذاتی زندگی سمیت فلم انڈسٹری کے حوالے سے بھی مختلف واقعات سنائے، جاوید شیخ کے حوالے سے بات کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ ان کے، جاوید شیخ اور اداکار شاہد کے درمیان لڑکیوں سے دوستی کرنے کا مقابلہ رہتا تھا اور وہ ہمیشہ جیت جاتے تھے۔
View this post on Instagram
فلم ساز کا کہنا تھا کہ وہ انگریزوں کی طرح اس وقت صرف لڑکیوں سے دوستیاں کرتے تھے لیکن انہوں نے کسی سے شادی نہیں کی، کیوں کہ انہیں کسی سے محبت نہیں ہوئی اور جب محبت ہوئی تو انہوں نے اداکارہ صائمہ سے شادی کر لی اور اس کے بعد ان کی زندگی میں کوئی دوسری خاتون نہیں آئی جبکہ جاوید شیخ اور شاہد لڑکیوں سے شادیاں کر لیتے تھے۔
واضح رہے کہ سید نور ایک تجربہ کار پاکستانی فلم ساز ہیں جنہوں نے اپنے کیریئر کا آغاز بطور فلم رائٹر اور اسسٹنٹ ڈائریکٹر کیا۔ ان کی قابل ذکر فلموں میں چوڑیاں، جیوا، سنگم، سرگم، مجاز، تیرے باجرے کی راکھی اور دیگر شامل ہیں۔ چوڑیاں فلم سید نور کی بلاک بسٹر فلم تھی جس نے پاکستانی سینما گھروں میں بین الاقوامی فلموں کا ریکارڈ توڑ دیا تھا۔ اس کے بعد مجاجن بھی ان کا ایک اور ہٹ پروجیکٹ تھا۔