ٹی  20 رینکنگ، بابراعظم اور محمد رضوان کی تنزلی، سرفہرست کون ہے؟

بدھ 20 نومبر 2024
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) نے  ٹی 20 انٹرنیشنل کی رینکنگ جاری کردی ہے، بیٹرز کی نئی رینکنگ  میں آسٹریلیا کے ٹریوس ہیڈ پہلے جبکہ انگلینڈ کے فل سارٹ دوسرے نمبر پر ہیں۔

یہ بھی پڑھیں: آئی سی سی رینکنگ: بابر اعظم کی ٹیسٹ میں ترقی، ٹی20 میں تنزلی

بھارت کے تلک ورما 69 درجے ترقی کے بعد تیسرے نمبر پرپہنچ گئے ہیں، بھارت کے ہی سوریا کمار یادیو ایک درجے تنزلی کے بعد چوتھے، پاکستان کرکٹ ٹیم کے اہم کھلاڑی بابراعظم تنزلی کے بعد چوتھے سے پانچویں جبکہ کپتان محمد رضوان بھی ایک درجہ تنزی لے بعد پانچویں سے چھٹے نمبر پر چلے گئے ہیں۔

بابراعظم اور محمد رضوان کے علاوہ پاکستان کا کوئی بھی بیٹر ٹاپ 10 میں شامل نہیں ہے۔

یہ بھی پڑھیں: نئی آئی سی سی رینکنگز جاری، پاکستانی کرکٹرز کا راج، بابر اور شاہین سب سے آگے

ٹی 20 انٹرنیشنل کی بولرزکی رینکنگ میں انگلینڈ کے عادل رشید پہلے، سری لنکا کے وینندو ہسرنگا دوسرے اور  آسٹریلیا کے ایڈم زمپا تیسرے نمبر پرہیں۔

ٹی 20 کی آل راؤنڈرز کی رینکنگ میں بھارت کے ہاردک پانڈیا پہلی، نیپال کے دیپندرا سنگھ ایری دوسری اور انگلینڈ کے لیام لیونگسٹن تیسری پوزیشن پر ہیں، ٹاپ 20 آل را راؤنڈر میں پاکستان کے صرف ایک کھلاڑی نعمان علی شامل ہیں جو 19ویں نمبر پر موجود ہیں۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp