نئی آئی سی سی رینکنگز جاری، پاکستانی کرکٹرز کا راج، بابر اور شاہین سب سے آگے

بدھ 13 نومبر 2024
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) نے ون ڈے اور ٹی20 کرکٹ کی نئی رینکنگز جاری کردی ہیں۔ ون ڈے رینکنگ میں پاکستان نے بیٹنگ اور بولنگ دونوں شعبوں میں نمبر ون پوزیشن حاصل کرلی ہے۔

آئی سی سی رینکنگ کے مطابق، پاکستانی فاسٹ بولر شاہین شاہ آفریدی ون ڈے بولرز کی فہرست میں پہلے نمبر پر براجمان ہوگئے ہیں۔ شاہین شاہ آفریدی پہلے بھی نمبر ون بولر رہ چکے ہیں۔ تاہم، انہوں نے درجہ بندی میں 696 ریٹنگ پوائنٹس کے ساتھ دوبارہ پہلا نمبر حاصل کیا ہے۔

یہ بھی پڑھیں: مایہ ناز پاکستانی اسپنر نعمان علی آئی سی سی پلیئر آف دی منتھ منتخب

دورہ آسٹریلیا کے دوران ون ڈے سیریز میں کامیابی پاکستان کے لیے اہم ثابت ہوئی، اس دوران پاکستانی بولرز نے شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کیا، خاص طور پر شاہین شاہ آفریدی نے 8 وکٹیں حاصل کیں جس کے باعث آئی سی سی کی  درجہ بندی میں وہ پہلے نمبر پر براجمان ہوئے۔

شاہین شاہ آفریدی کے ون ڈے رینکنگ میں نمبر ون پوزیشن پر آنے کے بعد جنوبی افریقہ کے کیشو مہاراج پہلی سے تیسری پوزیشن پر چلے گئے ہیں، تاہم افغانستان کے اسپنر راشد خان تاحال ون ڈے رینکنگ میں دوسرے نمبر پر موجود ہیں۔

یہ بھی پڑھیں: آئی سی سی نے ٹیسٹ، ون ڈے اور ٹی 20 کی نئی رینکنگ جاری کردی، بابر اعظم کی پہلی پوزیشن

پاکستان کے حارث رؤف کی درجہ بندی میں بھی بہتری آئی ہے۔ آسٹریلیا کے خلاف ون ڈے سیریز میں 10 وکٹس حاصل کرنے کے بعد حارث رؤف اب 13ہویں نمبر پر آگئے ہیں۔ فاسٹ بولر نسیم شاہ کے ریٹنگ پوائنٹس میں بہتری آئی ہے اور وہ رینکنگ میں 55ویں نمبر پر ہیں۔

آئی سی سی کی ون ڈے بیٹنگ کی ریٹنگ میں بابر اعظم بدستور پہلے نمبر ہیں۔ فخر زمان کا 11ہواں نمبر ہے، 15ہویں پر امام الحق ہیں جبکہ کپتان محمد رضوان کی پوزیشن آسٹریلیا کے خلاف سیریز میں 74 رنز کے باعث 2 درجے بہتر ہوئی اور اب وہ 23ویں نمبر پر آگئے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں: 22سال بعد آسٹریلیا کو آسٹریلیا میں شکست:’ یہ ہمارے لڑکے نہیں ہیں‘

ون ڈے میں بیٹنگ کی رینکنگ میں دوسری سے چوتھی پوزیشن تک بھارتی کھلاڑیوں کا راج قائم ہے جبکہ ٹاپ ٹین میں سری لنکا کے 2 اور ویسٹ انڈیز، افغانستان، نیوزی لینڈ اور آئرلینڈ کا ایک ایک کھلاڑی شامل ہے۔

آئی سی سی کی ٹی20 میں بیٹنگ کی نئی جاری کردہ رینکنگ میں بابر اعظم کا چوتھا اور کپتان محمد رضوان کا پانچواں نمبر ہے۔ انگلینڈ کے فل سالٹ اور انڈیا کے سوریا کمار یادو ٹی20 رینکنگ میں بالترتیب پہلے اور دوسرے نمبر پر ہیں۔ ٹی20 بولنگ میں ٹاپ ٹین میں کوئی پاکستانی کھلاڑی شامل نہیں۔ ٹی20 رینکنگ میں پہلے اور تیسرے نمبر پر سری لنکا کے واننڈو ہاسارنگا اور مہیش تیکشانا ہے جبکہ ویسٹ انڈیز کے عقیل حسین کا دوسرا نمبر ہے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

محبت، کتابیں اور دستوئیفسکی کے ’بیچارے لوگ‘

تونسہ میں ایچ آئی وی بحران، غیر تربیت یافتہ افراد سے انجیکشن لگوانے کا انکشاف

بحیرہ انڈمان میں کشتی ڈوبنے کا ہولناک واقعہ، 250 سے زائد افراد لاپتا ہونے کا خدشہ

امریکی سفارتکار زکری ہارکن رائیڈر کی مولانا فضل الرحمان سے ملاقات

خیبرپختونخوا: سرکاری ملازمین کی حکومتی اجازت کے بغیر غیرملکیوں سے شادی پر پابندی، نئے رولز جاری

ویڈیو

پاکستان، ایران اور امریکا کے درمیان امن معاہدے کے لیے مزید کیا سکتا ہے؟

پاکستان میں بھارتی مواد چلانے کی اجازت نہیں ہونی چاہیے، عوام کی رائے

پچھلے 13 سالوں میں پی ٹی آئی نے خیبرپختونخوا میں کرپشن کے سوا کچھ نہیں کیا، آفتاب شیرپاؤ

کالم / تجزیہ

محبت، کتابیں اور دستوئیفسکی کے ’بیچارے لوگ‘

ایران امریکا تصادم کس طرف جا رہا ہے؟

ایک تھی آشا