بنوں: سیکیورٹی چیک پوسٹ پر خودکش دھماکا، ایرانی سفیر کی مذمت

بدھ 20 نومبر 2024
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

پاکستان میں ایران کے سفیر رضا امیری مقدم نے مالی خیل، بنوں میں دہشتگردی واقعے کی مذمت کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان کے سیکیورٹی فورسز کے 12اہلکاروں کی شہادت پر افسوس ہوا ہے، پاکستانی حکومت، فوج اور عوام سے اظہار تعزیت کرتا ہوں۔

ایران کے سفیر رضا امیری مقدم نے مذمت سماجی رابطے کی ویب سائٹ ایکس پر پوسٹ کرتے ہوئے لکھا کہ خیبر پختونخوا میں مالی خیل، بنوں میں ہونے والے دہشتگرد دھماکے کی افسوسناک خبر سن کر دکھ ہوا۔ اس واقعہ میں پاکستان کے 12سیکیورٹی اہلکاروں کی شہادت ہوئی۔

مزید پڑھیں: بنوں: خوارجیوں کا سیکیورٹی چیک پوسٹ پر حملہ، 12اہلکار شہید، 6خوارج ہلاک

رضا امیری مقدم نے کہا کہ پاکستانی حکومت، فوج اور عوام سے اظہار تعزیت کرتا ہوں۔ بالخصوص ان خاندانوں سے دلی تعزیت کا اظہار کرتا ہوں جنہوں نے اپنے پیاروں کو کھو دیا۔

’اللہ تعالی سے شہدا کے لیے جنت الفردوس میں اعلیٰ مقام کے لیے دعاگو ہوں‘۔

ایرانی سفیر کا کہنا تھا کہ وہ شہدا کے لیے جنت الفردوس میں اعلیٰ مقام کے لیے دعا گو ہیں اور سوگوار خاندانوں کے لیے صبر جمیل کی دعا کرتے ہیں۔

ایرانی سفیر نے اپنے پیغام میں شہداء کی تصاویر بھی جاری کیں اور ایرانی سفارت خانہ نے بھی علیحدہ میں مالی خیل دہشتگردی پر مذمتی و تعزیتی بیان جاری کیا۔

یہ بھی پڑھیں: پشین اور ژوب میں آپریشن، 2 خوارجی ہلاک 5 گرفتار: آئی ایس پی آر

واضح رہے بنوں کے علاقے مالی خیل میں خوارجیوں نے سیکیورٹی فورسز کی چیک پوسٹ پر خودکش حملہ کیا جس کے نتیجے میں 12سیکیورٹی اہلکار شہید ہوگئے جبکہ فائرنگ کے تبادلے میں 6خوارجی ہلاک ہوئے۔ سیکیورٹی فورسز نے خوارجیوں کی پوسٹ میں داخل ہونے کی کوشش ناکام بنادی۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

ٹرمپ نے صحافی کے سخت سوال پر ممدانی کو کیسے مشکل سے نکالا؟

آزاد سکھ ریاست بناکر رام مندر کی جگہ بابری مسجد تعمیر کریں گے، گرپتونت سنگھ پنوں

سندھ واحد صوبہ ہے جہاں بچوں کو ’چائلڈ ابیوز‘ سے بچانے کی تربیت دی جاتی ہے، مراد علی شاہ

پاکستان اور جرمنی کا مختلف شعبوں میں تعاون مزید مضبوط بنانے پر اتفاق

’خرابی رافیل طیاروں میں نہیں بلکہ انہیں اڑانے والے بھارتی پائلٹس میں تھی‘، فرانسیسی کمانڈر

ویڈیو

میڈیا انڈسٹری اور اکیڈیمیا میں رابطہ اور صحافت کا مستقبل

سابق ڈی جی آئی ایس آئی نے حساس ڈیٹا کیوں چوری کیا؟ 28ویں آئینی ترمیم، کتنے نئے صوبے بننے جارہے ہیں؟

عدلیہ کرپٹ ترین ادارہ، آئی ایم ایف کی حکومت کے خلاف چارج شیٹ، رپورٹ 3 ماہ تک کیوں چھپائی گئی؟

کالم / تجزیہ

ثانیہ زہرہ کیس اور سماج سے سوال

آزادی رائے کو بھونکنے دو

فتنہ الخوارج، تاریخی پس منظر اور آج کی مماثلت