بالی ووڈ اداکارہ سوارا بھاسکر کا حضورﷺ سے اظہار عقیدت، ویڈیو وائرل

جمعرات 21 نومبر 2024
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

عشق ہو جائے کسی سے، کوئی چارہ تو نہیں

صرف مسلم کا محمدؐ پہ اجارہ تو نہیں

رحمت اللعالمین حضرت محمدﷺ سے صرف مسلمان ہی نہیں بلکہ غیر مسلم بھی والہانہ عقیدت و محبت رکھتے ہیں اس کی حالیہ مثال بالی ووڈ اداکارہ سوارا بھاسکر ہیں جنہوں نے حال ہی میں رسول کریم ﷺ سے اپنی عقیدت کا اظہار کیا۔

بالی وڈ اداکارہ سوارا بھاسکر نے اپنے مسلمان شوہر فہد احمد پر تنقید کرنے والوں کو سخت جواب دیا ہے اور بھارتی جنتیہ پارٹی کو بھی شدید تنقید کا نشانہ بنایا ہے۔ سوارا بھاسکر نے اپنے مسلمان شوہر کے لیے ان کے ہمراہ انتخابی مہم چلائی، اس دوران کئی جلسے جلوس اور ریلیوں سے خطاب بھی کیا۔ انتخابی مہم چلاتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ حضور پاک ﷺ کے لیے عزت دل میں ہونے کے لیے آپ کس ذات سے تعلق رکھتے ہیں یا کس قوم میں پیدا ہوتے ہیں یہ ضروری نہیں۔

یہ بھی پڑھیں: یہ دنیا کتنی کمزور ہے جو غزہ کے معصوم بچوں کو نہیں بچا سکی، سوارا بھاسکر

اداکارہ نے یہ ویڈیو اپنے آفیشل انسٹاگرام پر شیئر کی جس میں ان کا کہنا تھا کہ ان پر طرح طرح کے الزامات لگائے گئے جنہیں وہ قبول کرنے آئی ہیں ۔ان کا کہنا تھا کہ وہ ہندو گھر میں پیدا ہوئیں اور مسلمان لڑکے سے شادی کی، ساتھ ہی انہوں نے کہا کہ وہ ایک اور سچ بتانا چاہتی ہیں کہ حضور پاک ﷺ کی عزت دل میں ہونے کے لیے آپ کس قوم میں پیدا ہوئے ہیں وہ ضروری نہیں ہے۔

 

View this post on Instagram

 

A post shared by Mohammed Irfan (@beingmohammedirfan)

سوارا بھاسکر نے انسٹاگرام پر اپنا کمنٹ سیکشن بند کر دیا ہے کیونکہ گزشتہ دنوں انہوں نے اپنے شوہر فہد احمد کے ہمراہ معروف عالم دین و آل انڈیا مسلم پرسنل لا بورڈ کے ترجمان مولانا سجاد نعمانی سے ملاقات کی تھی جس پر انہیں تنقید کا نشانہ بنایا گیا تھا۔

یہ بھی پڑھیں: ہولی پر انتہا پسند ہندوؤں کی مسلمان خاندان سے بدتمیزی، سوارا بھاسکر کا سخت ردعمل

خیال رہے کہ بالی وڈ اداکارہ سوارا بھاسکر نے 2023 میں اپنے مسلمان دوست فہد احمد سے شادی کی تھی اور ان دونوں کی ایک بیٹی ہے جس کا نام رابعہ ہے۔

سوارا بھاسکر کے مسلمان شوہر فہد احمد نے مہاراشٹرا کی ریاستی اسمبلی کے انتخابات میں نیشنلسٹ کانگریس پارٹی (این سی پی)  کے ٹکٹ پر حصہ لیا تھا۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp