24 نومبر احتجاج: وفاقی وزیر و سیکریٹری داخلہ، چیف کمشنر اور آئی جی اسلام آباد ہائیکورٹ طلب

جمعرات 21 نومبر 2024
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

اسلام آباد ہائیکورٹ نے پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے 24 نومبر کے احتجاج کے خلاف درخواست سماعت کے لیے مقرر کرتے ہوئے سیکریٹری داخلہ، وزیر داخلہ، چیف کمشنر اور آئی جی اسلام آباد کو آج ہی طلب کرلیا ہے۔

چیف جسٹس اسلام آباد ہائیکورٹ جسٹس عامر فاروق پی ٹی آئی احتجاج رکوانے کے لیے درخواست پر سماعت کچھ دیر بعد کریں گے۔

یہ بھی پڑھیں: 24 نومبر کا احتجاج غیر قانونی قرار دیا جائے، تاجر رہنما کی اسلام آباد ہائیکورٹ سے استدعا

واضح رہے کہ 24 نومبر کو تحریک انصاف کے احتجاج کے اعلان کے پس منظر میں اسلام آباد کے ایک تاجر نے اسلام آباد ہائیکورٹ سے رجوع کرتے ہوئے استدعا کی ہے مذکورہ احتجاج کی کال کو ’غیر قانونی، غیر قانونی اور غیر آئینی‘ قرار دیا جائے۔

صدر جناح سپر مارکیٹ ٹریڈرز ایسوسی ایشن اسد عزیز کی جانب سے اسلام آباد ہائیکورٹ میں دائر درخواست میں سیکریٹری وزارت داخلہ، چیف کمشنر، ڈسٹرکٹ مجسٹریٹ، آئی جی اسلام آباد پولیس سمیت تحریک انصاف کو فریق بنایا ہے۔

یہ بھی پڑھیں: اسلام آباد کے بعد پشاور ہائیکورٹ میں بھی پی ٹی آئی احتجاج کیخلاف درخواست دائر

درخواست میں پی ٹی آئی کی جانب سے دی گئی احتجاجی کال کو غیر قانونی، غیر قانونی اور آئینی قرار دینے کی استدعا کرتے ہوئے کہا گیا ہے کہ عدالت حکومت کو چیئرمین پی ٹی آئی بیرسٹر گوہر خان اور پارٹی کارکنوں کو غیرقانونی احتجاج سے باز رکھے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp