کینیا کا گوتم اڈانی کی کمپنی سے ملٹی ملین ڈالرز کے ٹھیکے منسوخ کرنے کا اعلان

جمعہ 22 نومبر 2024
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

امریکا میں رشوت ستانی اور دھوکہ دہی کے الزامات کے بعد بھارتی ارب پتی صنعتکار گوتم اڈانی کی کاروباری ساکھ کو ایک دھچکا لگا ہے، کینیا نے اڈانی گروپ کے ساتھ ملٹی ملین ڈالر کے ہوائی اڈے کی توسیع اور توانائی کے معاہدے منسوخ کردیے ہیں۔

کینیا کے صدر ولیم روٹو نے قوم سے خطاب میں کہا کہ یہ فیصلہ ان کی قومی تحقیقاتی ایجنسیوں اور شراکت دار ممالک کی جانب سے فراہم کردہ نئی معلومات کی بنیاد پر کیا گیا ہے، انہوں نے اس ضمن میں امریکا کا کوئی تذکرہ نہیں کیا۔

یہ بھی پڑھیں: 265 ملین ڈالرز رشوت کا الزام، بھارتی ارب پتی گوتم اڈانی پر امریکا میں فرد جرم عائد

واضح رہے کہ بھارتی صنعتکار کا اڈانی گروپ کینیا کے ساتھ ایک معاہدے پر دستخط کرنے کے عمل میں شامل تھا، جس کے تحت دارالحکومت نیروبی کے مرکزی ہوائی اڈے کو جدید خطوط پر استوار کرنا تھا۔

دنیا کے 20 امیر ترین افراد میں شمار کیے جانیوالے گوتم اڈانی کے اڈانی گروپ کو مجوزہ معاہدے کے تحت نیروبی ایئرپورٹ پر ایک اضافی رن وے اور ٹرمینل تعمیر کرنے کے عوض ایئرپورٹ کو 30 سال تک چلانے کے حقوق حاصل ہونا تھے۔

مزید پڑھیں: بھارتی اڈانی گروپ ناروے کے سرمایہ کاری کے فنڈ سے خارج

اڈانی گروپ کو مشرقی افریقہ کا کاروباری مرکز سمجھے جانے والے ملک کینیا میں بجلی کی ٹرانسمیشن لائنوں کی تعمیر کا معاہدہ بھی دیا گیا تھا، تاہم ایئرپورٹ کی تعمیر سے متعلق مجوزہ معاہدے پر گروپ کیخلاف کینیا میں مظاہرے ہوئے تھے۔

نیروبی ایئرپورٹ کے ملازمین نے ہڑتال کرتے ہوئے موقف اپنایا تھا کہ مجوزہ معاہدے کے باعث حالات مزید خراب ہوں گے اور بعض صورتوں میں نوکریوں کے خاتمے کا بھی اندیشہ ہوگا۔

مزید پڑھیں: گوتم اڈانی بی جے پی حکومت میں ارب پتی کیسے بن گیا؟ راہول گاندھی

توانائی کے وزیر اوپیو ونڈائی نے کینیا کی ایک پارلیمانی کمیٹی کو بتایا کہ اس معاہدے پر دستخط کرنے میں کینیا کی جانب سے کسی رشوت یا بدعنوانی کا عنصر شامل نہیں تھا۔

واضح رہے کہ بھارتی صنعت کار اور اڈانی گروپ کے بانی گوتم اڈانی اور 7 دیگر افراد، بشمول ان کے بھتیجے ساگر اڈانی پر 2 روز قبل نیویارک میں ہندوستان میں شمسی توانائی کے منصوبوں سے متعلق مبینہ رشوت ستانی اور سیکورٹیز فراڈ کے سنگین الزامات میں فرد جرم عائد کی گئی ہے۔

مزید پڑھیں: جولائی 2024 میں ایشیا کا امیر ترین آدمی کون؟

استغاثہ کے مطابق، 62 سالہ گوتم اڈانی اور کمپنی کے دیگر عہدیداروں نے شمسی توانائی کے ٹھیکے حاصل کرنے کے لیے بھارتی حکومت کے اہلکاروں کو 265 ملین ڈالر سے زائد رشوت دینے کی سازش کی تھی، ان معاہدوں سے 20 سالوں میں تقریباً 2 بلین ڈالر منافع حاصل کرنے کا تخمینہ لگایا گیا تھا۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

شاہین آفریدی کا بیٹا بڑا ہوکر کیا بنے گا؟ کرکٹر نے بتادیا

برطانیہ کی مسجد میں نمازیوں کی ورزش کے سیشنز، ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل

پرامن مظاہرین کیخلاف کارروائی نہ کریں، ایرانی صدر مسعود پزشکیان کی سیکیورٹی فورسز کو ہدایت

امریکا کی بحر اطلس میں کارروائی، وینزویلا سے منسلک 2 روسی تیل بردار جہازوں پر قبضہ

چینی شہریوں کی حفاظت کے لیے خصوصی سیکیورٹی یونٹ قائم کیا جارہا ہے، محسن نقوی

ویڈیو

خیبرپختونخوا میں گورنر راج، کیا سہیل آفریدی کی چھٹی کا فیصلہ ہوگیا؟

تبدیلی ایک دو روز کے دھرنے سے نہیں آتی، ہر گلی محلے میں عوام کو متحرک کریں گے، سلمان اکرم راجا

کراچی میں منفرد  ڈاگ شو کا انعقاد

کالم / تجزیہ

امریکا تیل نہیں ایران اور چین کے پیچھے وینزویلا پہنچا

وینزویلا کی’فتح‘ کے بعد، دنیا کا نقشہ کیا بنے گا؟

منو بھائی کیوں یاد آئے؟