شاہین آفریدی کا بیٹا بڑا ہوکر کیا بنے گا؟ کرکٹر نے بتادیا

بدھ 7 جنوری 2026
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

پاکستان ون ڈے ٹیم کے کپتان شاہین آفریدی نے کہا ہے کہ ان کا بیٹا بڑا ہوکر کرکٹر بنے یا فٹبالر اس کی اپنی مرضی ہوگی۔

لاہور میں قلندرز ہائی پرفارمنس سینٹر کے دورے کے موقع پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے ایک سوال کے جواب میں شاہین آفریدی نے کہا کہ ان کا بیٹا بڑا ہوکر کرکٹر بنے یا فٹبالر یہ اس کی اپنی مرضی ہوگی، اگر وہ کرکٹر بنتا ہے تو اچھا ہوگا لیکن یہ سوال نہ اٹھ جائے کہ یہ شاہین آفریدی کا بیٹا ہے تو اس لیے پاکستان ٹیم میں آیا ہے۔

یہ بھی پڑھیں: ’میری کپتانی میں بھی شاہین آفریدی کپتان ہی تھے‘ محمد رضوان نے ایسا کیوں کہا؟

 شاہین آفریدی نے کہا کہ پاکستان نے گزشتہ عرصے میں شاندار کرکٹ پیش کی ہے اور ورلڈ کپ سے قبل سری لنکا میں سیریز کھیلنا کھلاڑیوں کے لیے مفید ہوگا۔ انہوں نے کہا کہ ہر کھلاڑی کی کوشش ہوتی ہے کہ وہ ملک کے لیے بہترین کھیل پیش کرے۔

کپتان پاکستان ون ڈے ٹیم نے پی ایس ایل میں لاہور قلندرز کے حوالے سے کہا کہ ٹیم اس مرتبہ بھی عمدہ کھیل پیش کرے گی اور ٹائٹل جیتنے کی بھرپور کوشش کرے گی۔ ان کا کہنا تھا کہ ٹیم کا مقصد جیت کے ساتھ ساتھ ملک کے لیے نئے کرکٹرز تیار کرنا بھی ہے۔

یہ بھی پڑھیں: سری لنکا کو ون ڈے سیریز میں وائٹ واش کرنے کا کریڈٹ کسے جاتا ہے؟ شاہین آفریدی نے بتا دیا

شاہین آفریدی نے اپنے گھٹنے کی انجری کے بارے میں کہا کہ یہ سنجیدہ نوعیت کی نہیں، صرف سوجن ہے اور وہ جلد صحتیاب ہو جائیں گے، اگلے ہفتے بولنگ شروع کر دیں گے۔ بگ بیش لیگ میں بابر اعظم کی بیٹنگ پر تبصرہ کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ ضروری نہیں کہ وہ ہر میچ میں ففٹی بنائیں۔

شاہین آفریدی نے بھارت کا نام لیے بغیر کہا کہ سرحد پار ٹیموں میں اسپورٹس مین اسپرٹ کی کمی دیکھی گئی ہے اور پاکستان کی کوشش ہے کہ اس کا جواب گراؤنڈ میں دیں گے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

یورپی یونین کی خارجہ پالیسی سربراہ کاجا کالاس اسٹریٹجک مذاکرات کے لیے یکم جون کو اسلام آباد پہنچیں گی

یو ایف او فائلز جاری ہونے کے بعد نئی بحث: حقیقت، راز یا محض غلط فہمیاں؟

اگر مختلف چیٹ بوٹس کو انسانوں پر حکومت سونپی جائے تو کیا ہوگا؟ دلچسپ نتائج، گروک نے تباہی مچا دی

ٹیکنالوجی کی دنیا میں ہلچل: اوپن اے آئی کا آئی فون کو ٹکر دینے کے لیے اسمارٹ فون لانے کا فیصلہ

کراچی: ڈکیتی ناکام ہونے پر مبینہ ڈاکو نے خود کا خاتمہ کرلیا، معاملہ شرمندگی کا یا کچھ اور؟

ویڈیو

عرفات منہاس ون ڈے ڈیبیو میں 5 وکٹیں لینے والے پاکستان کے پہلے بولر بن گئے

امریکا کے وزیراعظم شہباز شریف اور فیلڈ مارشل عاصم منیر سے حقیقی دوستی والے تعلقات ہیں، امریکی وزیر دفاع پیٹ ہیگستھ

فلسطینی ریاست کے قیام تک اسرائیل سے تعلقات کا سوال ہی پیدا نہیں ہوتا، اسحاق ڈار کا دوٹوک اعلان

کالم / تجزیہ

اچکزئی صاحب کا مسئلہ کیا ہے؟

بڑے شہر نگل جاتے ہیں

عید الاضحی ، بھارتی مسلمان اور ہندو شاؤنزم