24 نومبر کو ہر حال میں احتجاج ہوگا، عمران خان نے واضح اعلان کردیا

جمعہ 22 نومبر 2024
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے بانی چیئرمین عمران خان نے 24 نومبر کو ہر حال میں احتجاج کا اعلان کردیا ہے۔

عمران خان کی ہمشیرہ علیمہ خان نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے بتایا کہ  عمران خان نے پیغام دیا ہے کہ 24 نومبر کو پاکستانیوں کو ہر حال میں نکلنا ہے۔

یہ بھی پڑھیں: پی ٹی آئی کا ٹارگٹ احتجاج یا اسٹیبلشمنٹ سے ڈیل؟

علیمہ خان نے کہا، ’انہوں نے بتایا کہ مجھے ڈیڑھ سال سے انہوں نے جیل میں رکھا ہوا ہے، میرے خلاف ناجائز مقدمات بنائے، 2 بار قاتلانہ حملہ کیا جس میں مجھے 4 گولیاں لگی تھیں۔‘

علیمہ خان نے کہا کہ بانی پی ٹی آئی کہتے ہیں کہ وہ یہ اقتدار کے لیے نہیں کررہے، ہمیں اقتدار نہیں بلکہ آزادی چاہیے، پچھلے کئی سال سے آپ دیکھ رہے ہیں کہ جو لوگ اپنی آزادی کے لیے کھڑے ہونے کی کوشش کرتے ہیں، ان پر ظلم کیا جاتا ہے۔

یہ بھی پڑھیں: اسلام آباد میں کسی احتجاج کی اجازت نہیں، خلاف ورزی پر کارروائی ہوگی، وزیر اطلاعات عطااللہ تارڑ

علیمہ خان کے مطابق، عمران خان نے کہا کہ اب وقت آگیا ہے کہ آپ سمجھیں کہ اگر ظلم کا نظام آج ختم نہ کیا تو یہ صرف آج نہیں بلکہ ہماری آئندہ نسلوں تک جاری رہے گا۔‘

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp